پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 7 افراد انتقال کر گئے

این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 732 کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ، جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار 420 ہو گئی ہے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کم از کم 732 کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اس طرح ملک اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 15 لاکھ 42 ہزار 377 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈبلیو ایچ او  نے یورپ کو منکی پاکس وباء کا گڑھ قرار دے دیا

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 568 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 732 افراد میں اس مرض کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ اس طرح کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.24 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اس ہفتے کے شروع میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد وفاقی حکومت نے قومی ادارہ صحت کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ملک بھر میں ایس او پیز پر بھی عمل درآمد کے لے سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے کورونا وائرس رسپانس فورم کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

متعلقہ تحاریر