ضمنی انتخابات سے 3 روز قبل ن لیگی امیدواروں کے خلاف الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر

رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری آرٹیکل 62 ایف کے تحت الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے خلاف شکایت درج کروا دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے خلاف پٹیشن دائر کردی ہے۔ فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ 22 جولائی کو حمزہ شہباز شریف وزیراعلیٰ نہیں رہے گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا الیکشن کمیشن میں آرٹیکل 62 ایف کے تحت ن لیگی امیدواروں کے خلاف پٹیشن دائر کی گئی ہے ، آرٹیکل 62 ایف کے تحت ن لیگی امیدوار انتخابات لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ملک میں خوشحالی نہ آئے تو مجھے لٹکا دینا، سید خورشید شاہ کا دعویٰ

لیہ اور بھکر میں تحریک انصاف کے انتخابی جلسے، عوامی سیلاب امڈ آیا

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے ہم نے اپنی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ یہ 19 لوگ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔

ان کا کہنا ہے اگر اداروں کو اپنی ساکھ بحال کروانی ہے تو انہیں 17 جولائی کے ضمنی انتخابات صاف اور شفاف کرانا ہوں گے۔ ملک کی اشرافیہ کو حالات سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ووٹ سے انقلاب کی جانب بڑھیں۔

رانا ثناء اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا ہے اگر رانا ثناء اللہ گھنٹہ گھر چوک فیصل آباد میں ایک گھنٹہ کھڑا ہو جائے تو سارے فیصل آباد کے شناختی کارڈز بلاک کرنا پڑ جائیں گے۔ ملک اس وقت انقلاب کے چوراہے پر کھڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 20 حلقوں کی عوام کا ریلا پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ، عوام ملک میں سافٹ انقلاب کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بیلٹ سے انقلاب لائیں گے یا پھر ملک کے عوام سری لنکا جیسی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔ ان کا کہنا تھا تمام حلقوں میں ن لیگ کا اصل ورکر ان کے ساتھ نہیں اس لیے آدھی کابینہ سے استعفیٰ لیا گیا ہے

پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا 22 جولائی کو حمزہ شہباز شریف وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے اور 23 جولائی کو بی اے پی اور ایم کیو ایم حکومت سے علیحدگی کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ تحاریر