ڈیڑھ ہفتے کے دوران ایک اور بھارتی طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کی تکنیکی جانچ کی جا رہی ہے۔ انڈیگو انتظامیہ طیارے میں پھنسے ہوئے مسافروں کو لے جانے کے لیے ایک اور پرواز بھیجنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

شارجہ سے بھارتی شہر حیدر آباد جانے والی انڈیگو طیارے کی پرواز کو فنی خرابی کی وجہ سے ہنگامی بنیادوں پر کراچی کے ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پائلٹ نے شارجہ سے بھارتی شہر حیدرآباد جانے والے پرواز کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے پاکستان کے شہر کراچی کے ایئرپورٹ اتار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی حکومت کا انقلابی اقدام ، 10700 اسکولز شمسی توانائی پر منتقل

ضلع لیہ کا گاؤں 33 سال سے بجلی سے محروم

پاکستان کے انجینیئرز اور تکنیکی عملہ کراچی ایئر پورٹ پر طیارے کی جانچ کررہا ہے۔ انڈیگو میں پھنسے ہوئے مسافروں کو دوسری پرواز سے بھارت بھیجنے کے انتظامات کیےجا رہے ہیں۔

انڈیگو انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا، "انڈیگو کی پرواز 6E-1406، جو شارجہ سے حیدرآباد کے لیے جارہی تھی پائلٹ نے تکنیکی خرابی کی وجہ سے پرواز کا کراچی کی طرف موڑ دیا ہے۔ ضروری حفاظتی طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے پرواز کو کراچی اتار دیا گیا ہے ، مسافروں کو حیدرآباد لے جانے کے لیے ایک اضافی پرواز کراچی بھیجی جا رہی ہے۔

یہ دو ہفتوں میں اس طرح کا دوسرا واقعہ تھا جب کسی بھارتی ایئر لائن کے طیارے کو کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی ہے ۔

پچھلے ہفتے اسپائس جیٹ کی دہلی-دبئی پرواز کو کراچی کی طرف موڑنا پڑا جب پائلٹس نے جہاز کے ایک فیول ٹینک میں ایندھن کی غیر معمولی کمی دیکھی تھی تاہم چیکنگ کے بعد پتا چلا تھا کہ ایک اشارے کی روشنی خراب تھی۔

12 دن کے اندر یہ اپنی نوعیت دوسرا واقعہ ہے جب کسی انڈین طیارے نے پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے ۔ اسپائس جیٹ نامی بھارتی ایئر لائن کی نئی دہلی سے دبئی جانے والی ایک مسافر پرواز کو بھی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑ گئی تھی۔

متعلقہ تحاریر