حکومتی ظلم کی انتہا، 5 یونٹ بجلی کا بل 4062 روپے

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کمرشل صارف کو 5 یونٹ استعمال کرنے پر 3000 ہزار روپے کے سیلز ٹیکس کے ساتھ 4062 روپے کا بل بھیج دیا ہے۔

دکان داروں اور کمرشل صارفین کے لیے بجلی کے بلوں میں  3000 روپے سیلز ٹیکس، بجلی کے 5 یونٹ کا بل 4062 روپے،  3000 روپے سیلز ٹیکس ، تاجر، دکان دار اور پیشہ وارانہ خدمات کے حامل افراد نے سر پکڑ لیے۔

یکم جولائی 2022 کے بجٹ میں دکان داروں سمیت کمرشل میٹر کے صارفین کے بجلی کے بلوں پر کم از کم 3000 روپے ماہانہ سیلز ٹیکس کا اطلاق کردیا گیا ہے۔ جس پر نیوز 360 کو ایک صارف نے اپنے 5 یونٹ کا بل بھیج کر اپنی شکایات درج کرائی۔ اس بل میں 5 یونٹ استعمال ہونے پر کمرشل صارف کو 4062 روپے کا بل بھیجا گیا تھا۔

تاجروں کا شکوہ ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل نے بجٹ میں تاجروں کو خوشخبری دیتے ھوئے نان فائلر کیلئے فکس ٹیکس لگانے کی نوید سنائی تھی۔ بجٹ تقریر کے مطابق ریٹیلرز کیلئے سالانہ 3 تا 10 ہزار انکم و سیل ٹیکس لگانے کا بتاتے ہوئے اسی کو فائنل ٹیکس کہا گیا۔

Commercial customers, electricity bills, sales tax,

مگر اب فائلر اور نان فائلر کا چکر چلا کر اس ٹیکس کی رقم کو دگنا کر دیا گیا۔

بجٹ تقریر میں کہیں یہ نہیں کہا گیا تھا کہ یہ ٹیکس ماہانہ بنیاد پر لیا جائے گا۔ جبکہ اب بھیجے جانے والے بجلی کے کمرشل بلوں پر صرف سیلز ٹیکس کا ذکر ہے ، اور وہ بھی ہر سال میں ایک دفعہ کی بجائے ہر مہینے کے بل کے زریعے وصول کیا جائے گا۔ جس کا واضح مطلب ہے کہ انکم ٹیکس بجلی کے بلوں پر لگائے گئے ٹیکس کے علاوہ سالانہ بنیادوں پر بھی وصول کیا جائے گا۔

جبکہ یہ ریٹیلر کسی طرح بھی سیلز ٹیکس کے زمرے میں نہیں آتے۔ سیلز ٹیکس تو مینوفکچرر اور امپورٹر پر لاگو ھوتا ھے جو اسی سطح پر ایف بی آر وصول کر لیتا ہے۔

اسلئے ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ بجلی کے بلوں پر لگایا گیا یہ ٹیکس فی الفور واپس لے۔ تاجر سیلز ٹیکس لگے بجلی کے بل جمع نہیں کروائیں گے۔ اسلئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی کے بلوں کو جمع کروانے کی تاریخوں کو تاجروں کے حکومت سے معاملات طے ہونے تک بڑھایا جائے ، بصورت دیگر بجلی کمپنیوں نے اگر تاجروں کے بلوں پر سرچارج عائد کیا یا میٹرز کاٹنے کی کوشش کی تو انکے دفاتر کا گھیراؤ کریں گے۔

ستم ظریفی تو یہ ہے کہ  گوداموں اور بجلی کے بند میٹرز حتی کہ جس نے ایک یونٹ بھی بجلی استعمال نہ کی اس پر بھی ماہانہ سیلز ٹیکس تھونپ دیا گیا۔

متعلقہ تحاریر