امریکا کا پاکستانی بچوں کے لیے 1 کروڑ 60 لاکھ کووڈ ویکسین دینے کا اعلان

امریکی سفارتخاکے  کے حکام کا کہنا ہے پاکستان کو اب تک 7 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی ویکسین براہ راست فراہم کرچکا ہے۔

پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے حکام نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستانی بچوں کے لیے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ  کووڈ ویکسین فراہم کرے گا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ خوراکیں عطیہ کرنے کے بعد پاکستان کو امریکہ کی جانب سے دی جانے والی کورونا ویکسین کی تعداد 7 کروڑ 70  لاکھ سے زیادہ ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

ملک بھر میں کووڈ 19 سے متاثرہ مزید 8 افراد انتقال کرگئے، این آئی ایچ

کورونا وائرس امریکا کی بائیو لیب میں تیار کیاگیا، پروفیسر جیفری کا دعویٰ

این آئی ایچ کے حکام کے مطابق یو ایس ایڈ کی جانب سے مالی اعانت کی مد میں دو کروڑ ڈالر اضافی معانت بھی پاکستان کو ویکسی نیشن مہم کی کوششوں میں مدد کے طور پر مہیا کرنے کا منصوبہ ہے۔

امریکی سفارتخانے کے حکام کے حکام کے مطابق وبا کے آغاز سے لیکراب تک امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو 7 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی براہ راست اور 1 کروڑ 38 لاکھ ڈالر مالیت کا سامان کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں معاونت کے طور پر دیا گیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کے حکام کا کہنا ہے امریکہ پاکستان کوسب سے زیادہ کورونا ویکسین عطیہ کرنے والا واحد مُلک ہے۔

متعلقہ تحاریر