جوڈیشل کمیشن اجلاس ، ججز کی نامزدگی کے فیصلے کے بغیر اجلاس موخر

پاکستان کے مین اسٹریم میڈیا نے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خبر دی تھی کہ جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس کے تمام نامزد ججز کے ناموں کو کثرت رائے سے مسترد کردیا ہے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان عمر عطا بندیال کی زیرصدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن اجلاس سے متعلق ترجمان نے اعلامیہ جاری کردیا ، جبکہ اس سے قبل پاکستان کے تمام چینلز نے یہ خبر دی تھی کہ چیف جسٹس کے نامزد کردہ ناموں پر اتفاق نہ ہونے پر اجلاس کچھ کہے بغیر ختم کردیا گیا تھا۔

ترجمان سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس کی زیر صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ناموں پر اتفاق رائے نہ ہونے کی بنا پر موخر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسریٰ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کا آکسفورڈ یونیورسٹی سے ایوارڈ ملنے کا جھوٹا دعویٰ

بیرون ممالک میں تعینات سفارتکار اور سفارتی عملہ معاشی مشکلات کا شکار

سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس موخر کرنے کی حمایت اٹارنی جنرل آف پاکستان نے بھی کی تھی۔

ترجمان کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس کی نئی تاریخ سے ممبران کو بعد آگاہ کردیا جائے گا۔ اجلاس موخر کرنے سے متعلق 5 ارکان کے ووٹ آئے۔

ترجمان سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس موخر کرنے سے متعلق چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس اعجازالاحسن ، جسٹس سجاد علی شاہ ، جسٹس (ر) سرمد عثمانی اور اٹارنی جنرل نے رائے دی۔

ترجمان کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ناموں پر غور کرنے کے بعد چیف جسٹس نے مزید ناموں کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس کی زیرصدارت کمیٹی روم میں ہوا۔ چیف جسٹس سمیت 7 ارکان اجلاس میں شامل ہوئے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اٹارنی جنرل نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ تحاریر