وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ قطر کامیاب، 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

قطر کی انوسٹمنٹ اتھارٹی پاکستان میں توانائی ، متبادل توانائی ، ٹورازم اور ہوٹلنگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرے گی۔

قطری خط کے بعد اب قطری سرمایہ کاری کے چرچے،  قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی نے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کردی۔

قطر کی حکومت نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرا دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیے

ڈیجیٹل اوشین کی پاکستانی کمپنی کلاؤڈ ویز میں 350 ملین ڈالرزکی سرمایہ کاری

شوکت ترین، حماد اظہر اور مزمل اسلم نے حکومتی معاشی پالیسز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ملاقات میں پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر ک سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق قطر پاکستان میں مختلف شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری پر آمادہ ہے۔

قطر کی سرمایہ کار اتھارٹی کم سے کم وقت میں سرمایہ کاری کو یقینی بنائے گی۔

قطر کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہا ہے۔

قطر کی انویسٹمنٹ اتھارٹی پاکستان میں توانائی ، متبادل توانائی ، ٹورازم اور ہوٹلنگ انڈسٹری کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی تیاریاں کر رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر