تحصیل ٹانک کے میئر کے قافلے پر فائرنگ، 4 پولیس اہلکار جاں بحق

شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت حوالدار عمران ، حوالدار برکت ، کانسٹیبل رفیع اللہ اور کانسٹیبل فضل الرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور تحصیل ٹانک کے میئر صدام بیٹنی کے قافلے پر نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار موقع پر شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

چوٹے بچے کا بڑا کارنامہ، عمرہ کیلئے جمع پونجی سیلاب زدگان کیمپ میں جمع کرادی

مردان میں امام مسجد کو عمران خان کو قادیانی ایجنٹ کہنا مہنگا پڑگیا

فائرنگ کے گاؤں درکئی اور پائی کی حدود تھانہ گل امام میں پیش آیا۔ دہشتگردوں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں صدام بیٹنی کی سیکورٹی پر معمور چار پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے، تاہم صدام بیٹنی محفوظ رہے۔

شہید ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اہلکاروں کی شناخت حوالدار عمران ، حوالدار برکت ، کانسٹیبل رفیع اللہ اور کانسٹیبل فضل الرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کے بعد دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور ایف سی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی تلاش شروع کررکھی ہے۔ پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

متعلقہ تحاریر