پاکستان پر فیٹف کی لٹکتی تلوار: حوالہ ہنڈی کا بڑھتا ہوا کاروبار خطرناک ہے، عدنان پراچہ

نائب صدر اوورسیز امپلائیمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ "حکومت اور اسٹیٹ بینک ہنڈی حوالے کو روکنے کے لیے اقدامت کرے۔"

پاکستان اوورسیز امپلائیمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن نے ترسیلات زر میں کمی کی وجہ ہنڈی حوالے کے کاروبار کو قرار دے دیا۔

عدنان پراچہ نائب صدر اوورسیز امپلائیمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنڈی حوالے کے کاروباری میں اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایئر لفٹ نے 11ماہ میں 8.5 کروڑ ڈالر کیسے اڑائے؟کمپنی کی تباہی کی اندرونی داستان

سلیب ون سسٹم ختم، عوام بجلی کے لمبے چوڑے بلوں کے لیے تیار ہوجائیں

اوورسیز امپلائیمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر کا کہنا ہے سعودی عرب سے آنے والی ترسیلات 3 فیصد گھٹ چکی ہیں اور اس کی بڑی وجہ ہنڈی حوالے کا کاروبار ہے۔

عدنان پراچہ کا کہنا ہے اسٹیٹ بینک ہنڈی حوالے کی حوصلہ شکنی کے لیے کردار ادا نہیں کررہا۔

عدنان پراچہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ہنڈی حوالے میں منتقل رقم روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں لائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہنڈی حوالے آنے والی رقوم کو روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں منتقل کرنے سے ترسیلات زر میں سالانہ 5 سے 6 ارب ڈالرز کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

نائب صدر اوورسیز امپلائیمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ترسیلات زر میں کمی سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ یہی صورتحال رہی تو روپیہ مزید اپنی قدر کھودیگا۔

عدنان پراچہ نے مطالبہ کیا ہے کہ "حکومت اور اسٹیٹ بینک ہنڈی حوالے کو روکنے کے لیے اقدامت کرے۔”

متعلقہ تحاریر