میری اور اہلیہ کی مبینہ ویڈیو بیٹی کو فارورڈ کی گئی، اعظم سواتی رو پڑے
رہنما تحریک انصاف اور سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے اہلیہ کے ساتھ ذاتی ویڈیوز نامعلوم نمبر سے ان کی بیٹی کو بھیجی گئیں۔ بیٹی نے کہا کہ جب آپ کوئٹہ گئے تھے یہ اس وقت کی ویڈیو ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی پریس کانفرنس کے دوران رو پڑے اور انہوں نے رقت آمیز آواز میں بتایا کہ ان کی اور ان کی اہلیہ کی ذاتی ویڈیوز نامعلوم نمبر سے بیٹی کو بھیجی گئیں۔ بیٹی نے بتایا کہ غالباً یہ ویڈیو دورہ کوئٹہ کے دوران بنائی گئی تھی۔
اعظم سواتی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اہلیہ کے ساتھ ذاتی ویڈیوز نامعلوم نمبر سے ان کی بیٹی کو بھیجی گئیں۔ بیٹی نے کہا کہ جب آپ کوئٹہ گئے تھے یہ اس وقت کی ویڈیو ہے۔ یہ بتاتے ہوئے وہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان، نواز شریف کو واپسی کا راستہ دینے کیلیے تیار، فوری الیکشن مانگ لیے
افراد پر تنقید ادارے پر تنقید نہیں، اسد عمر نے آئی ایس پی آر کا بیان مسترد کردیا
اعظم سواتی نے پوچھا کہ ایک بیٹی جب اپنے باپ کو کہے کہ یہ ویڈیو آپ کی اور مما کی ہے تو سوچیں اس باپ پر کیا گزرے گی، صادق سنجرانی تم نے سپریم کورٹ کے جوڈیشل لاجز میں میرے قیام کا انتظام کیا تھا اور مجھ سے کہا تھا کہ چونکہ سپریم کورٹ کا کوئی جج اس وقت کوئٹہ میں موجود نہیں تو آپ لاجز میں رہ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ درندے و کالی بھیڑیں جو اس کام پر مامور ہیں کہ اگر شخص کی کوئی کرپشن یا غیر اخلاقی چیز نہیں مل رہی تو اس کی بیوی کے ساتھ ویڈیو نکال لو۔
پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ میرا کیا قصور ہے جو ویڈیو سامنے لائی گئی، خاوند و بیوی کا تقدس پامال کیا گیا، سپریم کورٹ سے اپیل کرتا ہوں کب انصاف ملے گا۔
اعظم سواتی نے مزید کہا کہ خود کشی نہیں کرسکتا لیکن اس ملک میں رہ کر ظلم کا مقابلہ کروں گا۔
اعظم سواتی کی پریس کانفرنس کا کلپ شیئر کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز نے لکھا ہے کہ ” اعظم سواتی صاحب کا یہ کلپ چیئرمین سینیٹ اور تمام پارلیمان کے منہ پر طمانچہ ہے۔ کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ ہماری انٹیلیجنس والے اس حد تک بے غیرت ہو جائیں گے اور ہماری دینی، معاشرتی اخلاقیات کی اس طرح دھجیاں بکھیر دیں گے۔ کسی کی عزت نفس محفوظ نہیں۔ خدا کی لعنت ہو ان لوگوں پر۔”
اعظم سواتی صاحب کا یہ کلپ چیئرمین سینیٹ اور تمام پارلیمان کے منہ پر طمانچہ ہے۔ کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ ہماری انٹیلیجنس والے اس حد تک بے غیرت ہو جائیں گے اور ہماری دینی، معاشرتی اخلاقیات کی اس طرح دھجیاں بکھیر دیں گے۔ کسی کی عزت نفس محفوظ نہیں۔خدا کی لعنت ہو ان لوگوں پر۔ pic.twitter.com/chxCcHuFJS
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) November 5, 2022
سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ” ابھی آئی ایس آئی کے ایک بریگیڈیئر کا فون آیا کہ اُن کا اس ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں ، یہ ویڈیو ڈارک ویب پر تیار کی گئی ہے۔”
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید لکھا ہے کہ "میں نے ان سے کہا مجھے نہیں یہ اعظم سواتی کو سمجھائیں۔ میں اپنے ساتھی کے ساتھ کھڑا ہوں جس طرح فوج میجر جنرل فیصل نصیر کے ساتھ کھڑی تھی۔”
Just got a call from a Brig from ISI that they’ve got nothing to do with the video & it was prepared on dark web. Told him to convince senator swati, not me. I stand by my colleague the way army stood by Maj Gen faisal Naseer. 1/2
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) November 5, 2022
سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید لکھا ہے کہ "میں نے انہیں یاد دلایا کہ میں وہ شخص ہوں جس نے سینیٹ انتخابات کے دوران خفیہ کیمروں کو بے نقاب کیا تھا۔ مجھے پتا ہے آپ لوگ کیسے کام کرتے ہیں۔ اگر اب بھی پریشان ہیں تو مجھ پر ایف آئی آر درج کرادیں میں خیرمقدم کروں گا۔”
دوسری جانب اعظم سواتی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” میں پاکستانیوں کی جانب سے مسز سواتی (اعظم سواتی کی اہلیہ) سے معافی مانگنا چاہتا ہوں، جو ایک انتہائی گھریلو خاتون ہیں تہجت گزار ہیں۔ ہم معذرت خوا ہیں کہ انہیں اس تکلیف، اذیت اور احساسِ ذلت سے گزرنا پڑا۔”
I want to apologise on behalf of Pakistan to Mrs Swati, a very private, non public, tahajut guzaar lady for the pain, anguish and sense of humiliation she is having to suffer.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 5, 2022
اعظم سواتی کی پریس کانفرنس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ ” گویا سپریم کورٹ کے گیسٹ ہاوسز مکمل طور پر خفیہ کیمروں کی زد میں ہیں ، وزیر اعظم کے دفتر سے لے کر اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان کی پرائیویٹ ویڈیوز بنائی گئی ہیں، یہ المناک صورتحال ہے۔”
گویا سپریم کورٹ کے گیسٹ ہاوسز مکمل طور پر خفیہ کیمروں کی زد میں ہیں وزیر اعظم کے دفتر سے لے کر اعلی عدلیہ کے جج صاحبان کی پرائیویٹ ویڈیوز بنائ گئی ہیں، یہ المناک صورتحال ہے،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 5, 2022