کراچی: ملیر شمسی کالونی میں قتل کی لرزہ خیز واردات، گھر سے گلا کٹی چار لاشیں برآمد

ریسکیو حکام کے مطابق تیز دھار آلے سے زخمی ہونے والے ایک مرد اور ایک عورت کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

کراچی کے علاقے ملیر شمسی کالونی کے ایک گھر سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہے ، جبکہ ایک مرد اور زخمی خاتون کو بازیاب کرایا گیا ، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

ایس ایس پی ساجد عامر کا کہنا ہے کہ کراچی کے شمسی کالونی سے برآمد ہونے لاشوں کی ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کو افراد تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

پولیس اہلکار کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والے ملزم خرم نثار کا وڈیو بیان آگیا

محبت میں ناکامی پر لڑکے کا 18 سالہ لڑکی ابواء یوسف پر جان لیوا حملہ

ایس ایس پی ساجد عامر سدھوزئی کا کہنا ہے کہ قتل کی جانے والی خواتین میں دو بڑی عمر خواتین ہیں جبکہ دو بچیاں شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ گھر کے اطراف کے علاقوں سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مقتول فیملی کافی عرصے سے اس گھر میں رہائش پذیر تھی۔

قتل کی دہشتناک واردات ملیر کے علاقے شمسی کالونی میں الخلیل اسکول کے قریب پیش آئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا گھر سے چار افراد کی لاشیں جبکہ ایک زخمی خاتون برآمد ہوئی ہے تاکہ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ چھ افراد تھے کیونکہ پولیس کے آنے سے قبل ایک زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے تمام کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے جبکہ زخمی شخص کی شناخت فراز کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کا کہناہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ جہاں قتل ہوئے ہیں اس کو سیل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی شاخسانہ لگ رہا ہے تاہم اصل حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔

محلے داروں کا کہنا ہے قتل ہونے والی خواتین ، زخمی شخص فرار کی بیوی اور بیٹیاں ہیں۔

متعلقہ تحاریر