پہلی چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ 2022 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

پہلی سی این ایس آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ 6 تا 10 دسمبر 2022 تک جاری رہے گی اور اس میں کُل 54 مقابلے ہوں گے۔

کراچی: پہلی چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ 2022 کی افتتاحی تقریب روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر کراچی جناب ریئر ایڈمرل میاں ذاکر اللہ جان تھے جنہوں نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کموڈور توقیر احمد خواجہ نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ یہ چیمپئن شپ ہر دو سال بعد منعقد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ چیمپئن شپ قومی سطح پر اسکواش کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگی اور مقامی کھلاڑیوں کو اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے اظہار کا موقع فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

رنجیت سنگھ کا مجسمہ 2 حملے سہنے کے بعدلاہور کے مقامی میوزیم منتقل

پنجاب کابینہ میں توسیع، خیال کاسترو نے حلف اٹھا لیا، عمران خان لاعلم رہے

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نے کھلاڑیوں، آفیشلز، اسپانسرز اور کمانڈر کراچی کے تعاون اور تقریب میں موجودگی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

پہلی سی این ایس آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ 6 تا 10 دسمبر 2022 تک جاری رہے گی اور اس میں کُل 54 مقابلے ہوں گے۔

مقابلوں کے دوران ملک کے مایہ ناز کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ملک بھر سے 28 مرد اور 28 خواتین ان مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں سول و ملٹری افسران کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد، اسپانسرز اور اسکواش کے سینئر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

متعلقہ تحاریر