بچگانہ اور جذباتی شخصیت رکھنے والا عقلمندترین انسان ایلون مسک
نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم نے اپنی وی لاگ میں ایلون مسک کو ایک بچگانہ شخصیت رکھنے والا عقلمندترین شخص قرار دیا ہے۔
نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم نے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ایلون مسک کی شخصیت پر سیرحاصل وی لاگ تیار کیا ہے جس میں انہوں نے ایلون مسک کی شخصیت کے کئی مخفی پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
اپنے وی لاگ کے آغاز میں الیان الکریم نے ایلون مسک کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان الفاظ سے آغاز کیا ہے کہ "اس دنیا میں کچھ لوگ پاگل ہوتے ہیں اور کچھ لوگ عقلمند ہوتے ہیں اور کچھ لوگ ان دونوں کی بیچ کی لائن کو گڈمڈ کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ امیر ہوتے ہیں، مگر ان تینوں جہتوں کا اس دنیا میں صرف ایک ہی بادشاہ ہے اور وہ ہے دنیا کا سب سے امیر انسان ایلون مسک۔
یہ بھی پڑھیے
منفرد انداز سے شہرت پانے والا ‘لاہور دا پاوا اختر لاوا’
ملک بھر کی مختلف اور منفرد ثقافتوں کے رنگ اسلام آباد میں ایک سنگ
دنیا کے سب سے امیر انسان ہونے کے ساتھ ساتھ وہ (ایلون مسک) کئی انڈسٹریز کے مالک بھی ہیں، ٹیسلا کے ساتھ وہ گاڑیوں کے بادشاہ ہیں۔ ٹیسلا دنیا کی سب سے ویلیوایبل کار کمپنی ہے۔
نیورولنک کے ساتھ وہ دماغ کے بادشاہ ہیں ، وہ ایک ایسی "چپ” بنا رہے ہیں جو انسانی دماغ میں لگے گی ، جس سے آپ کے دماغ کی صلاحیت بڑھ جائے گی۔ اس "چپ” کی حقیقت یہ ہے فرض کریں آپ معذور ہیں آپ کے پیر کام نہیں کرسکتے ، وہ چپ اسے "کیور” کرسکتی ہے ، اس لیے اب وہ دماغ کے بادشاہ بھی کہلائیں گے۔
بورنگ کمپنی کے ساتھ مل کر وہ پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر میں کام کررہے ہیں ، یو ایس اے میں وہ انڈر گراؤند ٹرمینلز بنا رہے ہیں جہاں ہائی اسپیڈ ٹرین چلیں گی ، اور اسپیس ایکس کے ساتھ وہ خلا کے بادشاہ ہیں۔ ناسا اور یو ایس گورنمنٹ کے ساتھ وہ بہت سارے پروجیکٹس پر کام کررہے ہیں۔
حیران کن بات یہ ہے کہ ایلون مسک صرف گریجوایٹ ہیں ، انہوں نے ماسٹر ڈگری کےلیے سینٹفورڈ یونیورسٹی میں ایڈمیشن لیا مگر صرف دو دن بعد وہ یونیورسٹی یہ کہہ کر آؤٹ ہو گئے کہ مجھے اپنا بزنس کرنا ہے۔
ایلون مسک نے جو پہلی کمپنی کھڑی کی وہ 300 ملین ڈالر میں سیل آؤٹ ہوئی۔ ان کی دوسری کمپنی "پے پال” وہ ڈیڑھ بلین ڈالر کی سیل آؤٹ ہوئی۔ حیرانگی کی بات یہ ہےکہ کوئی شخص کیسے اتنا شارپ مائنڈ ہوسکتا ہے کہ وہ اپنی ماسٹر کی ڈگری کو چھوڑ کر بلینئر بن جائے۔
نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم نے اپنی وی لاگ میں ایلون مسک کو ایک بچگانہ شخصیت رکھنے والا عقلمندترین شخص قرار دیا ہے۔
اپنے وی لاگ میں الیان الکریم نے ایلون مسک کے شخصیت سے متعلق مزید کیا کیا مشاہدات بیان کیے ہیں دیکھتے ہیں اس ویڈیو میں۔۔۔۔۔۔