سیکورٹی فورسز کا بنوں میں کامیاب آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے

پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک جوان بھی شہید ہوگیا۔

سیکورٹی فورسز نے بنوں میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے چار دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان بھی شہادت کے رتبے پر فائز ہو گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے میں اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک سپاہی شہید اور چار دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سال 2022 میں لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں میں لاکھوں مقدمات کے فیصلے کیے گئے

سی ٹی ڈی کی لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 دہشتگرد گرفتار

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے موثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی ، "شدید فائرنگ کا تبادلہ” ہوا جس کے نتیجے میں خیرپور کے رہائشی 25 سالہ سپاہی محمد وسیم "بہادری” سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران مارے گئے دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہے۔

آئی ایس پی آر مارے گئے دہشتگردوں کے ٹھکانے بھاری مقدار اسلحہ ، ایمونیشن اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’علاقے کو سینیٹائز کیا جا رہا ہے تاکہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔’

گزشتہ چند ہفتوں سے، پاکستان نے دہشت گردی کی تازہ لہر دیکھی ہے جس میں بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں موجود علیحدگی پسند گروپس نے بھی اپنی پرتشدد سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ گٹھ جوڑ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

اس کے جواب میں بدھ کے روز ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں پاکستانی فوج کی اعلیٰ قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں گی اور دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

اعلیٰ فوجی قیادت نے دہشتگردوں  کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے فوجی افسران اور جوانوں کے حوصلے اور شجاعت کو سراہا۔

متعلقہ تحاریر