اسپیکر سبطین خان کی اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی خبروں کی تردید
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کا کہنا ہے چیئرمین تحریک انصاف جب حکم دیں گے اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین حسین خان نے ایسی تمام خبروں کی تردید کردی ہے جس میں یہ کہا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے نہیں جارہی ، ان کا کہنا ہے چیئرمین تحریک انصاف نے اسمبلی تحلیل نہ کرنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین حسین خان کا کہنا تھا عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی کوئی بات نہیں کی نہ ہی ہماری ایسی نیت ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی میں نئے سال آغاز: الطاف حسین کے حق میں نعرے ، گورنر پر جوتا اچھال دیا گیا
جنرل باجوہ نے میرے خلاف لابنگ کے لیے حسین حقانی کو ہائر کیا، عمران خان
سردار سبطین خان کا کہنا تھا کہ عمران خان جب کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے۔ اسمبلیاں ضرور توڑیں گے تاہم جو آئینی اور قانونی پیچیدگیاں ہیں ان کو حل کرنا بھی ضروری ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا ہم اسمبلیاں توڑ کر ہی دم لیں گے۔ کے ہی توڑیں گے۔ ہمارے نمبرز پورے ہیں ہمارے ایم پی ایز کو کوئی چھپانا چاہے تب بھی نہیں چھپیں گے۔/