مہوش حیات نے اپنے خلاف غلیظ مہم چلانے پر سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

متنازع یوٹیوبر میجر (ر) عادل راجہ کی جانب سے مبینہ طور پر کیچڑ اچھالنے پر اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات نے شدید ردعمل دیتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ میں ان کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مہوش حیات نے کبریٰ خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے غلیظ مہم چلانے والے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے سندھ ہائی کورٹ (ایس ایچ سی) میں درخواست دائر کی۔

اپنی جرات مندانہ شخصیت کے لیے جانی جانے والی سپر اسٹار اور سپر ماڈل مہوش حیات نے ایڈووکیٹ خواجہ نوید احمد کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے خلاف مختلف سوشل پلیٹ فارمز پر من گھڑت الزامات لگائے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

فلم بے بی لیشیئس میں کون سا ڈائیلاگ سائرہ یوسف کا پسندید ہ ہے؟

زاہد اور کنزہ کاذاتی لمحات کی تصاویر یا وڈیوز کیلیے کسی پر بھروسہ نہ کرنیکا مشورہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات نے ’ذہنی طور پر بیمار لوگوں‘ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ کچھ بیمار ذہن کے لوگ ان کی شخصیت کو داغدار کرنے کے لیے گھٹیا مہم چلا رہے ہیں۔

اپنی شکایت پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے ناقص ردعمل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے عدالت سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف فحش مواد کو ہٹانے کا حکم دے۔

وہ ان تین مشہور خواتین میں شامل ہیں جن پر مبینہ طور پر اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے قابل ذکر شخصیات کے لیے ’ہنی ٹریپ‘ کے طور پر استعمال ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔ میجر (ر) عادل راجہ جوکہ ایک سابق فوجی افسر بھی رہ چکے ہیں اور اب اپنا یوٹیوب چینل بھی چلاتے ہیں ، نے یہ الزامات ایک ویلاگ میں لگائے تھے۔

سابق فوجی کے الزامات کے خلاف سب سے پہلے اداکارہ کبریٰ خان نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

مہوش حیات نے سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست کی کاپی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی شیئر کی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

واضح رہے کہ اس سے قبل مہوش مہوش نے میجر (ر) عادل راجہ کے دعوؤں کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ "لوگ صرف سستی شہرت کے لیے انتہائی نچلے درجے کی حرکتیں کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا میں ایک اداکارہ ہوں اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ میرے پر کیچر اچھالیں۔ کسی ایسے شخص کے بارے میں جھوٹے الزامات اور تہمتیں لگانے پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔

متعلقہ تحاریر