آئمہ بیگ اور شہباز شگری میں کیا چل رہا ہے؟ مداح جاننے کے لیے بےقرار

قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کرنا شروع کردیا ہے۔

چند ماہ قبل گلوکارہ آئمہ بیگ اور ماڈل و اداکار شہباز شگری کی منگنی کچھ ناخوشگوار واقعات کی وجہ سے ختم ہو گئی تھی ، تاہم ایک مرتبہ پھر سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ دونوں نے ایک دوسرے کو فالو کرنا شروع کردیا ہے۔

ایسی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ گذشتہ سال ستمبر میں علیحدہ ہونے والے جوڑے نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کرنا شروع کردیا ہے، جبکہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ جوڑا ڈیٹس پر دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مہوش حیات اور شفا یوسف زئی کی ایف آئی اے پر کڑی تنقید

ڈچ گلوکارہ کا ‘پسوڑی’ ورژن انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا

سال 2022 میں گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری کی منگنی بڑی دھوم دھام سے ہوئی تھی ، دونوں کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا ، اور مداح دونوں کو اکٹھا دیکھنا بھی پسند کرتے تھے۔ لیکن چند ناگزیر وجوہات کی بنا ستمبر 2022 میں آئمہ بیگ نے منگنی ختم کرنے کی خبر دی تھی اور جوڑی نے انسٹاگرام پر بھی ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Runway Pakistan® (@runway.pakistan)

ان کی منگنی ختم ہونے کی خبر پورے سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی تھی۔ معاملات بعد میں اس وقت مزید خراب ہو گئے جب ایک ماڈل نے آئمہ بیگ پر اپنے بوائے فرینڈ کو چرانے کا (پھنسانے کا) الزام لگایا اور شہباز شگری کو منگنی کے موقع پر دھوکہ دینے کا الزام لگایا۔

Aima Baig and Shahbaz Shagri

شہباز شگری نے اس وقت تو کچھ نہں کہا تاہم بعدازاں ماڈل طلولہ میئر نے آئمہ بیگ کے خلاف سوشل میڈیا پر بہت زیادہ کمپین چلائی ، اور آئمہ بیگ اور اپنے بوائے فرینڈ قیس احمد کے درمیان ہونے والے پیغامات کا تبادلہ بھی کیا۔

کیا آئمہ بیگ اور شہباز شگری ایک بار پھر ایک جوڑے بن گئے؟

Aima Baig and Shahbaz Shagri

ایسا لگتا ہے کہ اب حالات بدل رہے ہیں کیونکہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری دونوں انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کر چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر