رواں برس کیمبرج کے امتحانات کیوں نہیں ہونے چاہییں؟

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کیمبرج طریقہ تعلیم اختیار کرنے والے طلباء کیمبرج کے امتحانات دینے اور نا دینے کا موقف اختیار کیے ہوئے ہیں۔ اور جو اِن دو حصوں میں نہیں بٹے ہیں وہ اپنی آراء قائم کر نے کے مرحلے میں ہیں۔

کرونا کی وباء کی وجہ سے دنیا بھر میں اسکولز اور دیگر تعلیمی ادارے گذشتہ ایک سال کے دوران زیادہ تر بند رہے ہیں اور اِس دوران آن لائن کلاسز ہوتی رہی ہیں۔

امتحانات دینے کے حامی طلباء سمجھتے ہیں کلاسز آن لائن ہوئی ہیں لہذا کیمبرج کے امتحانات کا طریقہ کار تبدیل کر کے نصاب محدود کر کے آن لائن امتحانات لیے جانے چاہییں۔ جبکہ امتحانات کی مخالفت کرنے والے طلباء کا کہناہے کہ آن لائن کلاسز میں کیمبرج جیسی تعلیم اُس طرح حاصل نہیں کی جاسکتی جس طرح کلاسز میں کی جاتی ہے لہذا امتحانات نہیں لینے چاہییں۔

پاکستانی طالب علم الیان الکریم شمار بھی ایسے ہی طلباء میں ہوتا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ کیوں کیمبرج کا امتحان نہیں دینا چاہتے۔

یہ بھی دیکھیے

چینی محققین نے 4 ٹانگوں والا روبوٹ تیار کرلیا

Facebook Comments Box