لائسنس تجدیدی فیس کی مد میں پی ٹی اے کو جاز سے 24.24ارب روپے موصول
یہ رقم فیڈریل کنسولیڈیٹڈ فنڈ میں جمع کرائی جارہی ہے، رواں مالی سال ایف سی ایف میں مجموعی طور پر جمع کرائی گئی رقم 56.57 ارب روپے ہوجائے گی، پی ٹی اے
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے پاکستان موبائل کمیونیکیشنز لمیٹڈ (جاز) سے لائسنس کی تجدیدی فیس کی مد میں105.80ملین ڈالر کے مساوی24.24 ارب روپے وصول کرلیے ۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کےمطابق یہ رقم فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ میں جمع کروائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
آئی ایم ایف نے پاکستان کو جی ڈی پی اور مالیاتی آمدن کے لحاظ سے بدترین ملک قرار دے دیا
آئی ایم ایف کا شرائط پر عملدرآمد تک پاکستان آنے سے انکار
فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ(ایف سی ایف )میں اس ڈپازٹ کے ساتھ، پی ٹی اے کی جانب سے رواں مالی سال 23-2022 کے دوران مجموعی طور پر جمع کرائی گئی رقم 253.78ملین ڈالر کے مساوی یعنی 56.57ارب روپے ہوجائے گی۔
Press Release: PTA has received deposit amounting to Rs. 24.24 Billion (equivalent of USD 105.80 Million) from Pakistan Mobile Communications Limited (@jazzpk) on account of license renewal fees. pic.twitter.com/ibVCHCmSFV
— PTA (@PTAofficialpk) January 24, 2023
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 78(1) کے تحت وفاقی حکومت کو حاصل ہونے والے تمام محصولات، حکومت کی طرف سے لیے گئے تمام قرضے اور قرض کی ادائیگی میں اس کی طرف سے حاصل کی جانے والی تمام رقوم فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ کا حصہ بنانا لازمی ہے۔