فیصل بینک کے کارڈز سے نیٹ فلیکس اور سنیماز کے ٹکٹس کی ادائیگی بند
فیصل بینک لمیٹڈکے حکام نے صارفین کی شکایات پر انہیں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ "نور کارڈ" کی خدمات نیٹ فلیکس کیلئے فراہم نہیں کی جاتی ہے، الفانا می ایک ہینڈل سے کہا گیا تھا کہ فیصل بینک کے کارڈز سے سنیما ٹکٹس، نیٹ فلیکس کی ادائیگی سمیت بہت سی خدمات فراہم نہیں کی جاہی ہیں
فیصل بینک لمیٹڈ نے شرعی احکامات کے پیش نظر اپنے کریڈٹ کارڈ سے وڈیواسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس(Netflix) سمیت ایسی تمام سروسز کی ادائیگی سے معذرت کرلی ہے ۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ایک صارف کی شکایت پر فیصل بینک لمیٹڈ کے حکام نے بتایا کہ نور کارڈ کی خدمات نیٹ فلیکس (Netflix) پر شرعی احکامات کے مطابق فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے نیشنل بینک سمیت پانچ بینکس کی ریٹنگ کم کردی
فیصل بینک کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے صارف کو کہا گیا کہ ہمیں آپ کو بتاتے ہوئے افسوس ہورہا ہے کہ "نور کارڈ” کی خدمات نیٹ فلیکس کے لیے فراہم نہیں کی جاتی ہے ۔
Asalam O Alaikum, We regret to inform you that our Noor Card services are not being rendered over Netflix, as per standard process based on Shariah Compliance.
MH~— Faysal Bank Limited (@Faysalbankltd) January 25, 2023
ٹوئٹر پر الفانا می ایک ہینڈل سے شکایت کی گئی کہ فیصل بینک لمیٹڈ کے کارڈز سے سنیما ٹکٹس، نیٹ فلیکس کی ادائیگی سمیت بہت سی خدمات فراہم نہیں کی جاہی ہیں۔
الفا نے مزید کہا کہ یہ مالیاتی اداروں کا کردارنہیں ہے کہ میں یہ حکم دوں کہ میں قانونی طور پر اجازت شدہ مصنوعات اور خدمات (سینما، نیٹ فلکس) پر اپنا پیسہ کیسے خرچ کروں۔
With Islamic cards, come rules:
1) No fun allowed – Cannot pay for cinema tickets
2) No entertainment allowed – Cannot pay for Netflix
3) Restriction on different international websites based on their interpretation of Islam@Faysalbankltd Pls stop dictating Islam.— Alpha (@life_arcane) January 25, 2023
الفا نامی ہینڈل سےفیصل بینک کی انتظامیہ کو کہا گیا کہ مہربانی فرما کر اسلام کو ڈکٹیٹ کرنا چھوڑدیں۔ ایک اور صارف نے کہا کہ اب فیصل بینک کی ہرپروڈکٹ کا نام اسلامی ہوگا۔
ٹوئٹر صارف نے مزید اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ فیصل بینک نے اسلامی بینک بنا دیا ہے (لگتا ہے کہ وہ پہلے غیر اسلامی تھے) نئے کریڈٹ کارڈ کا نام "نور "ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے فیصل بینک لمیٹڈ کو اسلامی بینکنگ لائسنس جاری
واضح رہے کہ فیصل بینک کی ویب سائٹ پر نور کارڈ سے متعلق درج ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ توارق کے اسلامی اصولوں کی بنیاد پر نور کارڈ پاکستان کا پہلا اسلامی کارڈ ہے۔
نور کارڈ سے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ ایک مکمل طور پر شریعت کے مطابق کارڈ ہے جس میں آپکے کارڈ کی ضروریات کے مطابق تمام خصوصیات اور فوائد ہیں۔