سوزوکی موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں 25 ہزار روپے تک کا اضافہ
پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے یکم فروری سے موٹرسائیکلز کی قیمت 20 سے 25 ہزار روپے بڑھا دیئے ہیں، پی ایس ایم سی ایل نے مجاز ڈیلرز کو جاری کردہ مراسلے میں قیمتوں میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں واضح نہیں کی ہے
پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ (پی ایس ایم سی ایل ) نے یکم فروری سے موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں 20 سے 25 ہزار روپے اضافے کا اعلان کیا ہے تاہم اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔
پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے ۔ پی ایس ایم سی ایل نے یکم فروری سے بائیکس کی قیمت 20 سے 25 ہزار روپے بڑھا دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پاک سوزوکی نے پرزوں کی عدم دستیابی پر موٹرسائیکلز کی بکنگ روک دی
پی ایس ایم سی ایل نے مجاز ڈیلرز کو جاری کردہ مراسلے میں قیمتوں میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں واضح نہیں کی ہے۔ نئی قیمتیں یکم فروری 2023 سے لاگو ہوں گی۔
سوزوکی جی ڈی 110کی نئی قیمت 2 لاکھ 64 ہزار،جی ایس 150 کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار ،جی ایس ایکس 125 کی 3 لاکھ 84 ہزار جبکہ جی آر 150 کی نئی قیمت 4 لاکھ 10 ہزار روپے ہوگی ۔
یاد رہے کہ سوزوکی نے رواں ماہ موٹرسائیکلز کی بکنگ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ بتایا جا رہا تھا کہ لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کے مسائل کی وجہ سے سپلائی چین میں خلل پڑرہا ہے۔
ڈیلرز کو لکھے ایک خط میں کمپنی نے لکھا کہ موجودہ معاشی حالات، درآمدی سپلائی چین کی رکاوٹوں اور غیریقینی صورتحال پیش نظر نئے صارفین کی خدمت کرنے سے قاصر ہیں۔
کمپنی کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ”مذکورہ بالا صورتحال کے پیش نظرہم نے20 جنوری 2023 سے اپنی موٹرسائیکل مصنوعات کی بکنگ فی الحال روک دی ہے ۔