امریکی ڈالر ریکارڈ 25 روپے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

وزیر خزانہ ڈار امریکی ڈالر کی قدر کو قابو رکھنے میں مکمل ناکام ہوگئے، آج کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ریکارڈ اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ فی تولہ سونا بھی 4 ہزار 900 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 196 ہزار روپے کا ہوگیا، ڈالر کی قیمت سے کیپ ہٹانے سے اسٹاک ایکسچینج  میں آج مسلسل چوتھے روز مثبت رجحان رہا ،آج ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا

کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر نے پاکستانی روپے کو روند کر رکھ دیا۔ ملکی تاریخ میں ایک ہی روز میں ڈالر کی  قدر میں25 روپے کا اضافہ دیکھا دیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 12 روپے مہنگا ہوا ۔

رواں سال کے چوتھے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کو بدترین دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ انٹر بینک میں ایک ڈالر 25 روپے اضافے کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے امریکا سے مدد کی درخواست

اسٹیٹ بینک پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق انٹر بینک میں ایک ہی روز ہی ڈالر کی قدر میں تاریخ کا سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ۔انٹر بینک میں ایک ڈالر 25 روپے مہنگا ہوا ہے ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں ایک ڈالر  24 روپے 54 پیسے مہنگا ہوا۔ تاریخ کے بلند ترین اضافے سے  ایک ڈالر255 روپے 43 پیسے پر بند ہوا۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق کیپ ہٹنے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 روپے مہنگا ہونے سے 255 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم اتحاد پر  مبنی شہباز شریف کی حکومت کے صرف 9 ماہ کے دوران  امریکی ڈالر تقریباً 73 روپے تک مہنگا ہوا ہے ۔گزشتہ 9 ماہ میں روپے کی قدر میں 28 فیصد کمی ہوئی ہے ۔

اتحادی حکومت  کے 9 ماہ کے  دور میں روپیہ شدید دباؤ کا شکار ہے ۔ نو ماہ میں روپیہ 28 فیصد قدر کھو چکا ہے  جبکہ ماہانہ بنیاپر روپے کی قدر  میں  3.2 فیصد کی کمی یا تقریباً 8 روپے ماہانہ کمی ہوئی ہے ۔

عمران خان کی سربراہی میں  تحریک انصاف کی حکومت کے پونے چار سالہ دور حکومت کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تقریباً 59 روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا تھا ۔

عمران خان کی وزارت عظمیٰ سنبھالنے  کے وقت ڈالر 124 روپے کا تھا جوکہ حکومت کے اختتام پر 183 روپے کا ہوا ۔چار سالوں میں ماہانہ بنیادپر ڈالر کی قیمت میں ڈیڑھ روپے کا اضافہ ہوا۔

دوسری جانب ڈالر سے کیپ ہٹانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس  اضافہ دیکھا گیا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس میں ایک ہزار 61 پوائنٹس اضافے   کے بعد 40 ہزار 846 پر بند ہوا ۔ آج  حصص بازار میں  2 اعشاریہ 67 فیصد مثبت تبدیلی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

حصص بازار میں آج مجموعی طور پر356 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں257 کے حصص کی قیمتوں  میں اضافہ جبکہ 77 میں کمی دیکھی گئی۔ 22 کمپنیز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

سونے کے بیوپاریوں کے مطابق آج مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔آج ایک تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے مہنگا ہو ا ہے ۔

مقامی صرافہ بازار میں آج فی تولہ سونا4 ہزار900 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 95 ہزار500 روپے جبکہ 10گرام سونا4 ہزار 200 روپے اضافے سےایک لاکھ 68 ہزار کا ہوگیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر