زر مبادلہ کے ذخائر 9 سال کی کم ترین سطح 3.67 ارب ڈالر تک گرگئے
کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.76 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.77 ارب ڈالر رہ گئے، ملک میں زرمبادلہ کے ذخائز صرف 18 دن کی درآمدات کیلیے کافی ہیں
اسٹیٹ بینک نے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک گرگئے۔
اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر 9 سال کی کم ترین سطح 3.67ارب ڈالر تک گرگئے۔ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائز صرف 18 دن کی درآمدات کیلیے کافی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ڈالر کی بے قابو اڑان:معاشی ماہرین اور صحافی وزیرخزانہ اسحاق ڈار پر پھٹ پڑے
اسحاق ڈار کے سربسجود ہوتے ہی آئی ایم ایف مذاکرات پر آمادہ ہوگیا
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 20 جنوری کو ختم ہوئے ہفتے میں مجموعی طور پر 99 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔
Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$ 9.45 billion as of January 20, 2023.
For details https://t.co/WpSgomnKT3 pic.twitter.com/Geu5e95jcX— SBP (@StateBank_Pak) January 26, 2023
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 جنوری تک 9.45 ارب ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 92 کروڑ ڈالر کم ہوکر 3.67 ارب ڈالر رہے جو صرف تین ہفتے کی امپورٹس کیلئے کافی ہوں گے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.76 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.77 ارب ڈالر رہ گئے۔اس سے پہلے فروری 2014 میں اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈالر کی سطح اتنی گری تھی۔