خفت مٹانے کی خاطر ہی مریم نواز اسحاق ڈار سے قوم سے معافی مانگنے کو کہہ دیں
معیشت کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کرنے والے معیشت کے ارسطو اسحاق ڈار نے عمران خان کی معیشت ٹیم کو مناظرے کا چیلنج دے دیا ہے۔
ملک کو معاشی تباہی کے راہ پر گامزن کرنے کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان کی معاشی ٹیم مناظرے کا چیلنج دے دیا ہے ، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی معاشی پر آئے روز تنقید کرنے والی مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیز زبان کھولنے کی بجائے چُپ کا روزہ رکھ لیا ہے ، کہیں اس کی وجہ یہ تو نہیں کہ وزیر خزانہ صاحب ان کی بہن کے سسر ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پالیسیز نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں مندی جبکہ روپے کے مقابلے ڈالر اور فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ڈار کی پالیسیاں تباہی کے دہانے پر لے آئیں، ڈالر263 اور سونا 2 لاکھ روپے تولہ
گذشتہ روز انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں ایک ڈالر 262 روپے 60 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 269 روپے کی سطح پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/ypqbKr5xot pic.twitter.com/eKUgXjr1Pf
— SBP (@StateBank_Pak) January 27, 2023
یعنی آئی ایم ایف سے قرض لینے کی خاطر صرف دو دنوں میں ملک پر مزید 4 ہزار ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا۔
گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستانی معاشی تباہی کا ذمہ دار عمران خان حکومت کو قرار دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے سابقہ حکومت کی معاشی ٹیم کو مناظرے کی دعوت دے دی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے جو معاہدے کیے ان پر عملدرآمد نہیں کیا ، بلکہ حکومت جاتی دیکھ کر خود ہی معاہدے توڑ دیئے۔
ان کا کہنا تھا معیشت کی بدحالی کی ذمہ دار ہم نہیں بلکہ عمران خان ہیں جنہوں نے معیشت کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ، ہم نے ریاست بچانے کی خاظر سیاست کی قربانی دی۔
گذشتہ روز ہی نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے پروگرام کی اینکر پرسن عاصمہ شیزاری کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ ڈالر 160 روپے پر آسکتا ہے مگر اس کے لیے بہت زیادہ محنت کرنا ہوگی ، ہمیں اپنے تمام مانیٹرنگ اسسٹنس کے میئرز کو ٹھیک کرنا ہوگا۔
ہاہاہاہا ہاہاہاہا ایسی ویڈیوز دیکھ کے میاں صاحب وہی گالیاں ڈار صاحب کو دیتے ہوں گے جو پرویز الہی لیکڈ کال میں فواد کو دے رہے تھے ۔ وڑ گیا تیرا شو نواز گو نواز گو نواز pic.twitter.com/rmU3qyNRwo
— Tariq Mateen (@tariqmateen) January 27, 2023
ڈان اخبار کی تنقید
پاکستان کے معروف انگلش اخبار روزنامہ ڈان نے اپنے ایڈیٹوریل میں لکھا ہے کہ "اگر مسلم لیگ (ن) کی لندن قیادت مداخلت نہ کرتی اور ڈار صاحب کو اسلام آباد پر مسلط کر کے غالب آنے کی کوشش نہ کرتی تو شاید ملک مہنگائی کی تباہ کاریوں سے بچ جاتا۔ افسوس، ہم صرف امید کر سکتے ہیں کہ اسحاق ڈار صاحب کا جادوئی شو اب ختم ہو جانا چاہیے۔
مریم نواز کی واپسی
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہاتھوں ملک کو معاشی تباہی میں جھونکے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز آج پاکستان پہنچ رہی ہیں ، دیکھنا یہ ہے کہ کیا مریم نواز اسحاق ڈار سے کہتی ہیں کہ وہ قوم سے معافی مانگیں اور اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں۔ جیسے وہ وزیراعظم شہباز شریف کو فون کرکے مفتاح اسماعیل کی شکایتیں لگاتی تھیں۔