حکومت  نے 6 ماہ میں 1300 ارب روپے کے اندرونی قرضے لیے

گزشتہ حکومت نے گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کے دوران صرف 320 ارب روپے کا قرض لیاتھا۔

 وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ  میں نجی بینکوں سے 1300 ارب یا 1.3کھرب روپے کے قرضے لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

گزشتہ حکومت نے گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کے دوران صرف 320 ارب روپے کا قرض لیاتھا۔

یہ بھی پڑھیے

ڈالر ریٹ میں اضافے کے ساتھ ہی مہنگائی کی شرح 32 فیصد تک پہنچ گئی

خفت مٹانے کی خاطر ہی مریم نواز اسحاق ڈار سے قوم سے معافی مانگنے کو کہہ دیں

 

پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت نے عوام گزشتہ 9 ماہ میں عوام پر مہنگائی کے بم گرانے کےساتھ ساتھ ملکی خزانہ بھی خالی کردیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ 6 ماہ کے دوران  نجی بینکوں سےبھارتی قرضے لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے یکم جولائی 2022 سے 14 جولائی 2023تک 6 ماہ کے دوران نجی بینکوں سے 1300ارب روپے کے قرضے حاصل کیے ہیں۔

پچھلی حکومت نےگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں صرف320ارب روپے کے قرضے لیے تھے ۔اس عرصے کے دوران نجی شعبے کے قرضے لینے میں 42 فیصد کمی واقع ہوئی۔گزشتہ 6 ماہ کے نجی شعبے سیکٹر کا قرضہ تقریباً 410 ارب روپے رہا جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت میں 707 ارب روپے تھا۔

متعلقہ تحاریر