دالوں کے 7 ہزار کنٹینر بندرگاہ پر پھنس گئے،ملک میں صرف 15 روز کا ذخیرہ رہ گیا

 قلت کے باعث ملک بھر  میں دالوں کی  قیمتوں میں 100 روپے کلو اضافہ متوقع، پورٹ  پر پڑے پڑے دالوں کا معیار بھی خراب ہونے کا خدشہ

زرمبادلہ کےتیزی سے گرتے ذخائر کے باعث  بینکوں کی جانب سے ایل سیز نہ کھولے جانے پر دالوں کے 7 ہزار کنٹینر کراچی کی بندرگاہ پر پھنس گئے۔ ملک میں دالوں کا صرف 15 روز کا ذخیرہ باقی رہ گیا۔

بینکوں کی جانب سے پورٹ  پر پھنسے کنٹینرز کیلیے ایل سیز نہ کھولے جانے کےباعث دالوں کی درآمد رکنے سے بڑاغذائی بحران سر اٹھارہا ہے اور دالوں کی قیمت میں 100 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت  نے 6 ماہ میں 1300 ارب روپے کے اندرونی قرضے لیے

ڈالر ریٹ میں اضافے کے ساتھ ہی مہنگائی کی شرح 32 فیصد تک پہنچ گئی

مارکیٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی پورٹ پر دالوں کے 7 ہزار کنٹینر پھنسے ہوئے ہیں  جس کے باعث ملک میں دالوں کا 15 دن کا ذخیرہ باقی رہا ہے اور قلت کے باعث دالوں کی قیمت میں 100 روپے فی کلو اضافے کا امکان ہے۔

 وزیر بحری امور کی جانب سے پورٹ چارجز  میں رعایت کے اعلان کے باوجود د ابھی تک کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ہر گزرتے دن سے دالوں کا معیار خراب ہوتا جا رہا ہے۔کھانے پینے کی اشیاموجود ہونے کے  باوجود کنٹینر بندرگاہ پر پھنس گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر