آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد روپیہ مضبوط  اور حصص بازار میں تیزی

ایم ایف سے کامیاب مذاکرات ملکی معیشت میں خوشگوار ہوا کا جھونکاثابت ہوا، آج  کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا جبکہ اسٹاک ایکسچینج  کے 100 انڈیکس 801 پوائنٹس کا اضافہ  ہوا ، سونا بھی فی تولہ 9 ہزار روپے سستا ہوگیا

پاکستان اورعالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مذاکرات کے بعد معاشی میدان سے خوشگوار ہوا کا جھونکا آیا اور کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مضبوط جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی ۔

رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات ملکی معیشت میں  خوشگوار ہوا کا جھونکا بن گئے، آج ڈالر کے مقابلے  روپے کی قدر بڑھی جبکہ حصص بازار میں بھی تیزی رہی ۔

یہ بھی پڑھیے

فِچ ریٹنگز نے روپے کی قدر میں کمی کومعیشت کیلئے نقصان دہ قرار دے دیا

اسٹیٹ بینک پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کےمطابق منگل کو انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں ایک روپے75 پیسے کا اضافہ ہوا  اور ڈالر 267 روپے 89 پیسے کا ہوگیا ہے ۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید و فروخت کی شرح 270 روپے اور 272.70 روپے ریکارڈ کی گئی۔

مرکزی بینک کے مطابق آج یورو 2.19 روپے کی کمی290.52 روپے پر بند ہوا تاہم برطانوی پاؤنڈ میں 2.98 روپے کا اضافہ دیکھا گیاہے  جبکہ جاپانی ین 2 پیسے کمی سے 100 روپے پر بند ہوا۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے کامیاب مذاکرات کے بعد حصص بازار میں بھی  مثبت رجحان دیکھا گیا ہے ۔ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 801 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

کاروباری  ہفتے کے دوسرے روز گزشتہ کئی روزسے مندی کا شکار پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے100 انڈیکس میں 801 پوائنٹس اضافہ ہوا ہے جوکہ 2 اعشاریہ صفر ایک فیصد کی مثبت تبدیلی ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 801 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرتے ہوئے  40 ہزار 673 پر بند ہوا۔ گزشتہ روز 100انڈیکس39,871 بند ہوا تھا ۔

حصص بازار میں آج 328 کمپنیز کے شیئر کا لین دین ہوا جس میں سے 271 کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ 89 کمپنیز کے حصص میں کمی جبکہ 22 کمپنی کے حصص  کی قیمتیں مستحکم رہی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونا 9 ہزار روپے سستا ہوکر 2 لاکھ ایک ہزار 500 روپے کا ہوگیا جبکہ  10 گرام سونا 8 ہزار  کی کمی سے  ایک لاکھ 73  کا ہوگیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر