ڈالر اور پیٹرول کا ریٹ بڑھتے ہیں یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا طوفان آگیا
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشروبا اضافہ کردیا ، جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔
یکم فروری سے مہنگائی کا جن یوٹیلیٹی اسٹورز سے نمودار ہوگیا، حکومت نے درجوں اشیائے ضروریہ کے ریٹ بڑھا دیئے ہیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کی نئی لہر، درجنوں اشیاء مہنگی کردی گئی ہیں۔ مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، نمک، نوڈلز اور اچار سمیت کھانے پینے کی درجنوں اشیاء مہنگی کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عروج پر: لیکن پیٹرول نایاب
حکومت آئی ایم ایف مذاکرات: مالیاتی ادارے کا تمام شرائط پر عملدرآمد کا مطالبہ
بریانی مصالحہ 10 اور اچار کی قیمت میں 87 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جوتوں کی پالش ، کپڑے اور برتن دھونے کا سرف اور صابن ، مشروبات ، ٹوتھ پیسٹ ، کسٹرڈ بھی مہنگے کردیئے گئے۔
ٹوتھ پیسٹ 20 روپے اور ٹوائلٹ کلینر کی قیمت میں 17 روپے تک اضافہ کیا گیا یے۔ جوتوں کی پالش 35 روپے اور کیچپ 30 روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے۔
دودھ کا ڈبہ 40 روپے اور نوڈلز کی قیمت میں 35 روپے تک اضافہ ہوا یے۔ مشروبات 60 روپے اور آلمنڈ آئل کی قیمت 20 روپے تک بڑھا دی گئی۔
میکرونی 45 روپے اور چلی گارلگ سارس 40 روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے۔ نمک 20 روپے اور نمکو کی قیمت میں 5 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
فروٹ جام 45 ، کریم 40 اور باڈی لوشن کی بوتل 80 روپے تک مہنگی کردی گئی ہے۔