پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کے بعد ریلوے کے کرایوں میں 8 اضافہ کردیا گیا
ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی حالیہ گرانی سے پاکستان ریلوے پر اگلے پانچ ماہ میں 5.46 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا جس کا ادارہ متحمل نہیں ہوسکتا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فوری بعد پاکستان ریلوے نے ٹرین کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے کردیا۔ کرایوں میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
محکمہ ریلوے کے ذرائع کے مطابق ٹرین کے کرایوں میں 8 فیصد اضافہ فوری طور پر نافذ ہوگا۔ کرایوں میں اضافے کا فیصلہ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ کی وجہ سے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ڈالر اور سونے کے بھاؤ مزید بڑھ گئے
اسحاق ڈار مہنگائی کی شرح کو 50 سال کی بلند ترین سطح پر لے آئے
ڈیزل مہنگا ہونے سے محکمہ ریلوے پر یومیہ 11.725 ملین روپے کا اضافی بوجھ پڑا رہا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ آپریشن کی بلا تعطل فراہمی کیلئے کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔
ریلوے انتظامیہ نے گرین لائن کے علاوہ دیگر تمام ٹرینوں کے کرایہ میں 8 فیصد اضافہ کیا ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا تھاکہ ڈیزل کی حالیہ گرانی سے پاکستان ریلوے پر اگلے پانچ ماہ میں 5.46 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا جس کا ادارہ متحمل نہیں ہوسکتا۔