ملک میں تیل کی سپلائی معطل ہونے کا خدشہ، پی ایس او سرکلر ڈیٹ 700 ارب روپے سے تجاوز
پی ایس او نے مجموعی طور پر 700 ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کرنی ہیں ، جبکہ جو پی ایس نے 219 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ اس فرق کی وجہ سے پی ایس او کے لیے شدید مالی مشکلات پیدا ہو گئیں ہیں۔
ملک میں تیل کی سپلائی چین معطل ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ، پاکستان اسٹیٹ آئل کا سرکلر ڈیٹ تاریخ میں پہلی مرتبہ 700 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں بروقت ادائیگیوں کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے پی ایس او کو سرکلر ڈیٹ 700 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ یہ سرکلر ڈیٹ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بلند سطح پر پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کے بعد ریلوے کے کرایوں میں 8 اضافہ کردیا گیا
انڈس موٹر نے مہینے میں 2 مرتبہ گاڑیاں مہنگی کرنے کےبعد پیداوار روک دی
واجبات کی وصولیاں میں تاخیر کی وجہ سے پاکستان اسٹیٹ آئل کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان کے مختلف ادارے پی ایس او کے 711 ارب روپے کے مقروض ہو گئے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ذمے ایل این جی ایکسچینج لاسز کی مد میں پی ایس او کے 442 ارب 52 کروڑ روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں۔
مختلف بجلی کمپنیز اور سی پی پی اے کے ذمے 148 ارب 14 کروڑ روپے کی رقم واجب الاداد ہے۔
حبکو نے پی ایس او کے 25 ارب 35 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، کیپکو 5 ارب روپے کا نادہندہ ہے، اس کے ساتھ ساتھ پی آئی اے نے 24 ارب 50 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔
پی ایس او نے مختلف آئل ریفائنریز کو 30 ارب 45 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں جبکہ کویت پیٹرولیم کو ایل سیز اور دیگر واجبات کی مد میں 188 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔
پی ایس او نے مجموعی طور پر 700 ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کرنی ہیں ، جبکہ جو پی ایس نے 219 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ اس فرق کی وجہ سے پی ایس او کے لیے شدید مالی مشکلات پیدا ہو گئیں ہیں۔