اسحاق ڈار نے ای سی سی اجلاس کل طلب کرلیا، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ای سی سی اجلاس میں ہارڈ شپ کیٹگری میں شامل چار ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس کل ہو گا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیراسیٹامول ادویات کی ری ٹیل پرائس میں اضافے کی منظوری کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایجنڈے کے مطابق 18 نئی دواؤں کی قیمتوں کے تعین پر غور کیا جائے گا، قیمتوں میں اضافے کی سفارش ڈرگ پرائسنگ کمیٹی نے کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی پورٹ پر پھنسے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد کنٹینرز کلیئر نہیں ہوسکے
روسی تیل پاکستان کی 33 فیصد ضروریات کو پورا کرسکتا ہے، مصدق ملک
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہارڈ شپ کیٹگری میں شامل چار ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، جبکہ 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پر بھی غور کیا جائے گا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کی زیرصدارت ہونے والے ای سی سی اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری بھی متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی اجلاس میں وزیراعظم آفس کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی جائے گی جبکہ گلگت بلتستان کیلئے گندم پر سبسڈی کا معاملہ ایجنڈے میں اٹھایا جائے گا۔









