اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی، ڈالر سستا مگر سونا مہنگا ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 724 پوائنٹس کم ہوکر 41 ہزار 741 پر بند ہوا تاہم انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ صرافہ بازار میں سونے کی  قیمتوں میں اضافے کا رجحان چھایا رہا

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی دیکھنے میں آئی تاہم  انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالے کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہوا جبکہ سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

رواں کاروباری ہفتے کے  پہلے چار روز تک مسلسل  مثبت رہنے والی اسٹاک مارکیٹ میں آج بدترین مندی دیکھی گئی تاہم امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر بڑھ گئی جبکہ صرافہ بازار میں سونا مہنگا ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

زرمبادلہ کے ذخائر میں تشویشناک کمی، آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونے پر کیا ہوگا؟

اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔ پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس724 پوائنٹس کم ہوکر 41 ہزار741 پر بند ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 93 ارب روپے کم ہوکر 6559 ارب روپے ہے۔

رواں ہفتے کے پہلے چار روز کے دوران  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا تھا۔ پیر کو حصص بازار میں ایکس کا100 انڈیکس 719 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 190 پر بند ہوا تھا ۔

منگل کو پی ایس ایکس کا 100انڈیکس331 پوائنٹس جبکہ بدھ 200 پوائنٹس اور جمعرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 743 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 466 پر بند ہوا  تھا ۔

کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 23 پیسے سستا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں  ایک روپے 23 پیسے کمی آئی جس کے بعد ایک ڈالر 269 روپے 28 پیسے کا ہوگیا ہے ۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 273 روپے کا ہوگیا ۔

دوسری جانب  ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے مہنگا ہوکر  ایک لاکھ 98 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

متعلقہ تحاریر