موڈیز نے پاکستان کی شرح نمو مزید سکڑنے کے خدشات ظاہر کردیئے
بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔ لیکوڈٹی کی وجہ سے پاکستان کے لیے اگلے چند برسوں کی فنانسنگ ضروریات کو حاصل کرنا دشوار رہے گا جبکہ پاکستان کی معاشی شرح نمو سکڑتی جائے گی
موڈیز انویسٹرس سروس ( موڈیز) نے پاکستانی معیشت کو سخت دباؤ کا شکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ادائیگیوں کے توازن کے بحران سے دوچار ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی معاشی شرح نمو سکڑتی جائے گی۔
بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔ لیکوڈٹی کی وجہ سے پاکستان کے لیے اگلے چند برسوں کی فنانسنگ ضروریات کو حاصل کرنا دشوار رہے گا۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کی معیشت نازک مرحلے پر پہنچ گئی ہے، عالمی بینک کا انتباہ
کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دورے کے دوران ملکی اور بیرونی عدم توازن کو دور کرنے کے لیے پالیسی اقدامات پر کافی پیش رفت ہوئی ہے۔
موڈیز کی رپورٹ کی میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے فنانسنگ جوکہ ممکنہ طور پر دیگر کثیر جہتی اور دوطرفہ شراکت داروں سے فنڈنگ کو بھی متحرک کرے گی، پاکستان کے لیکویڈیٹی کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے اہم ہے۔
ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں کمی نے مینوفیکچرنگ، بشمول ٹیکسٹائل اور اسٹیل، اور تعمیراتی منصوبوں میں ایک بڑی کمی کو جنم دیا ہے جبکہ درآمدکنندگان کو لیٹر آف کریڈٹ بھی جاری نہیں کیے جارہے ۔
موڈیز نے کہاکہ پاکستان کی حکومت کی لیکویڈیٹی اور بیرونی کمزوری کے خطرات بڑھے ہیں جبکہ روپیہ کی قدر میں کمی سے مہنگائی بھی زیادہ ہوگئی ہے جس کے باعث ملک اب مزید درآمدات کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
دی اکانومسٹ نے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی پیش گوئی کردی
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی آئندہ چند سالوں کے لیے اپنی ضروریات کو مکمل طور پر پورا کرنے کے لیے مطلوبہ فنانسنگ حاصل کرنے کی صلاحیت کے ارد گرد کافی خطرات موجود ہیں۔
واضح رہے کہ موڈیز کارپوریشن کا بانڈ کریڈٹ ریٹنگ کا کاروبار ہے، جو کمپنی کے روایتی کاروبار اور اس کے تاریخی نام کی نمائندگی کرتا ہے۔موڈیز تجارتی اور سرکاری اداروں سے متعلق مالیاتی تحقیق فراہم کرتی ہے۔