پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال: صوبے کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت

سیکریٹری خوراک پنجاب زمان وٹو کے رویے سے دلبرداشتہ فلور ملز ایسوسی ایشن نے غیرمعینہ مدت کے لیے ہڑتال کی کال دے دی ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ، پنجاب کے متعدد شہروں میں ایک بار پھر دکانوں سے آٹا غائب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد بیشتر دکانوں پر 10 کلو والا سبسڈائزڈ آٹے کا سرکاری تھیلا دستیاب نہیں ہے، 15 کلو والے کمرشل آٹے کی سپلائی بھی کم ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

غریب آٹے کی قطاروں میں رُل گئے، امرا کی ”ٹم ہارٹنز“ سے ریکارڈ توڑ خریداری

پاکستان اور چائنا کے درمیان دوستانہ تعلقات میں دراڑیں پڑگئیں

سیکریٹری خوراک پنجاب زمان وٹو نے کہا کہ بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے، فلور ملوں کی اکثریت ہڑتال کیخلاف ہے۔

دستیاب میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے ہڑتال پر اکسانے والی 12 فلور ملز کا گندم کا کوٹا معطل کردیا۔

ادھر سیکرٹری خوراک پنجاب محمد زمان نے کہا کسی بھی فلور مل مالک کیخلاف فوجداری کاروائی کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہڑتال پر اکسا کر غذائی قلت پیدا کرنے والی ملوں کا ڈیٹا اکٹھا کرکے قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فلور ملوں کی اکثریت ہڑتال کیخلاف ہے، کئی ملوں نے گندم کا کوٹہ لیا ہے اور وہ ہڑتال کی مخالف ہیں، صوبے بھر کی فلور ملوں کی گندم پیسنے کی روزانہ کی صلاحیت سوا دو لاکھ میٹرک ٹن ہے، محکمہ خوراک روزانہ چھبیس ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کرتا ہے ،حکومت صرف 25 فیصد ملوں سے صوبے کو آٹا سپلائی کرنے ٹاسک پورا کر سکتی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن افتخار مٹو کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلور ملز ایسوسی ایشن نے کل سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے، محکمہ فوڈ ٹارگٹڈ فلور بکو سیل کررہا ہے، سیکرٹری خوراک زمان وٹو نے ہم سے بات چیت ہی نہیں کی ، ہمارے جائز مطالبات بھی نہیں مانے گئے، آج ملز سرکاری گندم نہیں اٹھائیں گی جبکہ کل سے غیر معینہ مدت کیلئے ملیں بند کر دیں گے۔

متعلقہ تحاریر