ڈالر اور سونا سستا ہوگیا مگر پاکستان اسٹاک ایکسچینج گردش ایام کا شکار رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 566 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 150 پر بند ہوا تاہم انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ مضبوط ہوا جبکہ صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں سیکڑوں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے مسلسل دوسرے روز بھی مندی رہی جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ۔

رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی جبکہ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مضبوط ہوا اور صرافہ بازار میں سونا سستا ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کے اثرات حصص بازار پر بھی پڑ رہے ہیں۔ آج اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 566 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ دن کے اختتام  پر بینچ مارک انڈیکس 566 پوائنٹس یا 1.36فیصد گر کر 41,150 پر بند ہوا۔

آج حصص بازار میں 316 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 79 کے قیمتوں میں اضافہ اور208 میں کمی ہوئی جبکہ 29 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

حصص بازار میں 18کروڑ 75 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7.85 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 75 ارب کم ہوکر 6480 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ سے مثبت رجحان رہا۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی تمام شرائط عمل درآمد شروع ہونے کے بعد منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر  دوبارہ بیک فٹ پر چلاگیا  ہے ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق آج انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر2 روپے 10 پیسے کم ہوکر267 روپے 34 پیسے پر بند ہوا ۔

اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے کمی سے 271 روپے پر بند ہوا۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق  امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کے اثرات صرافہ بازار پر بھی پڑے جس کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی ۔

آج فی تولہ سونا 1700 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 95 ہزار 900 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 1457 روپے کمی سے ایک لاکھ 67 ہزار 953 روپے کا ہوگیا ۔

متعلقہ تحاریر