انڈس موٹر کمپنی نے ایک ماہ میں تیسری بار گاڑیاں مہنگی کردیں

قیمتوں میں 2 لاکھ سے 8 لاکھ 90 ہزار روپے تک اضافہ، معاشی غیر یقینی  کی صورتحال اور روپے کے عدم استحکام نے پیداواری لاگت کو  بری طرح متاثر کیا ہے جس سے کمپنی کے لیے موجودہ قیمت فروخت کو برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے، کمپنی

انڈس موٹر کمپنی(آئی ایم اسی ) نے پلانٹ کی بندش کے دوران فروخت میں زبردست کمی کے باوجود ایک ماہ  میں تیسری بار گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 لاکھ سے 8لاکھ 90ہزار روپے تک اضافہ کردیا۔

کمپنی  کا کہنا ہے کہ معاشی غیر یقینی  کی صورتحال اور روپےکے عدم استحکام نے پیداواری لاگت کو  بری طرح متاثر کیا ہے جس سے کمپنی کے لیے موجودہ قیمت فروخت کو برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے  جس کی وجہ سے  وہ مارکیٹ پر کچھ  اثرات منتقل کرنے پر مجبور ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹویوٹا انڈس موٹرز نے ایک ماہ میں دوسری مرتبہ گاڑیاں مہنگی کردیں

انڈس موٹرز اور ملت ٹریکٹرز کے بعد مزید 2 کمپنیوں نے پیداوار بند کردی

آئی ایم سی نے کہا کہ نئی قیمتیں تبدیلی سے مشروط ہیں اور گاڑی کی فراہمی کے وقت رائج قیمتیں تمام آرڈرز پر لاگو رہیں گی۔

2لاکھ روپے سے 2لاکھ 40ہزار روپے تک اضافے کے بعد ٹویوٹا یارِس 1.3 ایم ٹی، 1.3 سی وی ٹی، 1.3 ایچ ایم ٹی، 1.3 ایچ سی وی ٹی، 1.5 ایم ٹی اور 1.5 سی وی ٹی کی نئی قیمتیں بالترتیب42لاکھ 79ہزار،45لاکھ 49ہزار، 47لاکھ49 ہزار ۔ 48لاکھ 69ہزار اور 55لاکھ 19ہزار روپے ہوگئی ہیں۔

ٹویوٹا کرولا 1.6مینوئل ٹرانسمیشن ، 1.6سی وی ٹی ،1.6سی وی ٹی یوپی ایس ایس پی ای سی ،1.8سی وی ٹی،1.8سی وی ٹی ایس آر اور1.8 سی وی ٹی ایس آر بلیک  کے نئے نرخ2لاکھ 60ہزار سے 3لاکھ40ہزار روپے تک اضافے کے بعد بالترتیب 55لاکھ29ہزار روپے،60لاکھ 59 ہزار روپے،66لاکھ 59 ہزار روپے، 63لاکھ69ہزار روپے،69لاکھ39ہزار روپے اور 69لاکھ 79 ہزار روپے ہوگئے ہیں۔

 ہائی لکس  ایس ٹی ڈی، ایس ٹی ڈی یو/ایس، ڈیک لیس،4×4اور زیڈ ٹی آر کی قیمتیں 3لاکھ 10 ہزار سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے تک اضافے کے بعد 67لاکھ29ہزار، 67لاکھ 59ہزار،62لاکھ 29ہزار،89لاکھ 9ہزار اور  64 لاکھ 49ہزار روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ ریوو ایس ٹی ڈی، جی ایم ٹی، جی اے ٹی، وی اے ٹی اور وی اے ٹی روکو کی قیمتیں 5لاکھ سے 6لاکھ 60زاہر روپے تک اضافے کےبعد بالترتیب ایک کروڑ 2 لاکھ 29 ہزار روپے،ایک کروڑ 10 لاکھ 89 ہزار روپے ، ایک کروڑ 16 لاکھ 29 ہزار روپے ، ایک کروڑ 28 لاکھ59 ہزار روپے اور ایک کروڑ 35 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ٹویوٹا فارچونر کی قیمت میں 6لاکھ90ہزار روپے سے 8 لاکھ 90ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس کےبعد ٹویوٹا فارچونر ایل او پٹرول ، ہائی پٹرول، ڈیزل اور ڈیزل لیجنڈر کی قیمتیں بالترتیب ایک کروڑ 61 لاکھ 59 ہزار ، ایک کروڑ 70 لاکھ 29 ہزار،ایک کروڑ 79 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی ہیں۔

متعلقہ تحاریر