حکومت نے عوام کے لیے 310 ارب روپے کی گیس مہنگی کردی
گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ہوگا۔ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

عوام کے لئے ایک اور بری خبر ، 310 ارب روپے کی گیس مہنگی کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری ، عوام مشکلات کے سونامی میں مزید پھنس گئی۔
اوگرا نے حکومت کی منظوری کے بعد عوام پر گیس بم داغ دیا ہے۔ ماہانہ 200 یونٹ والے گھریلو صارفین کیلئے گیس 247 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مزید مہنگی کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
وفاقی حکومت نے ٹیکسز کی مد میں عوام پر 55 ارب روپے کا مزید بوجھ ڈال دیا
انڈس موٹر کمپنی نے ایک ماہ میں تیسری بار گاڑیاں مہنگی کردیں
ماہانہ 100 یونٹ والے گیس صارفین کیلئے گیس 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ، جبکہ 150 یونٹ ماہانہ والے گھریلو صارفین کیلئے گیس 47 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوئی ہے۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق 300 یونٹ والے گھریلو صارفین کیلئے گیس 362 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ، جبکہ ماہانہ 400 یونٹ والے گیس صارفین کیلئے گیس 893 روپے روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ہے۔
اوگرا نوٹی فیکیشن کے مطابق گیس صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا۔ گھریلو صنعتی کمرشل صارفین کیلئے گیس مہنگی کر دی گئی۔
گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ہوگا۔ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔