غیرملکی برانڈز پاکستانی متوسط طبقے کو زیادہ سے زیادہ ہدف بنائیں، میٹیس مارٹنسن
پاکستان کے متوسط طبقے کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے جو ویسے ہی مصنوعات چاہتا ہے جیسی ہم زیادہ آمدنی والے ممالک میں چاہتے ہیں، سربراہ سرمایہ کار کمپنی کا کینیڈین کافی چین ٹم ہارٹنز کی کامیابی پر تبصرہ
غیرملکی سرمایہ کار کمپنی ٹنڈرا فونڈر کے بانی میٹیس مارٹنسن نے پاکستان میں کاروبار شروع کرنے والی کینیڈین کافی چین ٹم ہارٹنز کی تاریخی کامیابی کو مثال بناتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی تجویز دیدی۔
میٹیس مارٹنس پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے بڑے سرمایہ کاروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
غریب آٹے کی قطاروں میں رُل گئے، امرا کی ”ٹم ہارٹنز“ سے ریکارڈ توڑ خریداری
لال قلعہ ریسٹورنٹ کے ٹیکس معاملات کی شفافیت پر سوالات کی بھرمار
میٹیس مارٹنسن نے پاکستان کاروبار کا آغاز کرنے والی پہلی کینیڈین کافی چین پر خریداروں کے ہجوم کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے تبصرے میں لکھاکہ ہم زیادہ تر پاکستان میں ہونے والی ناکامیوں ، غربت، سیاسی اور معاشی بحران کے بارے میں پڑھتے ہیں۔
We mostly read about the failures in #Pakistan. Poverty, political and economic crises. Don’t forget the quite significant middle class that craves the same products we (in high-income countries) do. More foreign brands should take the opportunity to target them#FrontierMarkets https://t.co/JZY9Ih8WK2
— Mattias Martinsson (@Tundra_CIO) February 15, 2023
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے متوسط طبقے کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے جو ویسے ہی مصنوعات چاہتا ہے جیسی ہم( زیادہ آمدنی والے ممالک میں) چاہتے ہیں۔انہوں نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ مزید غیر ملکی برانڈز کوپاکستانی متوسط طبقے کو ہدف بنانے کے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
۔