ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 38.42 فیصد تک پہنچ گئی

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 34 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، سب سے زیادہ اڑھائی کلو گھی کے ڈبے پر 91 روپے 34 پیسے اضافہ ہوا۔

منی بجٹ نے مہنگائی کی شرح پر جلتی پر تیل کا کام کردیا ، سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 38.42 فیصد کی سطح ہر پہنچ گئی ہے۔

مہنگائی کی شرح منی بجٹ کے بعد مزید بڑھ گئی ہے اور اس نے ملک میں مہنگائی کے نت نئے ریکارڈ قائم کردیے ہیں۔ ایک ہفتے میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں دو اعشاریہ آٹھ نو فیصد مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مرغی، گھِی، چاول آلو، دال گوشت کی قیتموں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 38.42 فیصد کی سطح ہر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت نے عوام کے لیے 310 ارب روپے کی گیس مہنگی کردی

غیرملکی برانڈز پاکستانی متوسط طبقے کو زیادہ سے زیادہ ہدف بنائیں، میٹیس مارٹنسن

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 34 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے زندہ مرغی 31 روپے 11 پیسے فی کلو اور اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 91 روپے 34 پیسے مہنگا ہوا۔

ایک ہفتے میں کیلے 11 روپے 53 پیسے فی درجن، اری چاول ساڑھے چار روپے فی کلو، آلو ایک روپے 20 پیسے، دال ماش 8 روپے 25 پیسے فی کلو، دہی 2 روپے 85 پیسے فی کلو مزید مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق حالیہ ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 46 روپے 98 پیسے مہنگا ہوا ایک ہفتے میں مٹن کی قیمت 12 روپے 14 پیسے  اور بیف کی قیمت میں 5 روپے 13 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق چینی، دال چنا، دال مونگ اور نمک بھی مہنگاہوا، ایک ہفتے میں پانچ اشیا سستی ہوئیں ، ٹماٹر 7 روپے 68 پیسے فی کلو پیاز 30 روپے فی کلو اور انڈے 12 روپے 30 پیسے فی درجن سستے ہوئے، حالیہ ہفتے 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

متعلقہ تحاریر