ڈالر اور سونا کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان، حصص بازار میں تیزی رہی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 276 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 949 پر بند ہوا  جبکہ کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر اور صرافہ بازار میں سونا مہنگا ہوگیا ہے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان دیکھا گیا تاہم انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور صرافہ مارکیٹ میں سونا کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی ۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھی جبکہ صرافہ بازار میں سونا مزید مہنگا ہوگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ترسیلات زر16 ارب سے کم ہوکر 2 ارب ڈالر ہوگئی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ محدود ہوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ حصص بازار کا 100 انڈیکس 276 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 949 پر بند ہوا۔ بازارمیں آج 9 کروڑ 64 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

دوسری جانب  مسلسل گراوٹ کا شکار امریکی ڈالر آج روپے کے مقابلے میں مہنگا ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر 63 پیسے مہنگا ہوکر  262.51 روپے پر  بند ہوا۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 25 پیسے مہنگا ہو کر  269 روپے  کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

آج مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں  اضافہ ہوا ہے ۔ فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کا اضافہ ہوگیا  ہے ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق  فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 97 ہزار تک پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونا 429 روپے اضافے سے ایک لاکھ 69 ہزار 896 روپے کا ہوگیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر