پاکستان اور چین کے درمیان 700 ملین ڈالر قرض کا طریقہ کار طے کرلیا گیا
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چائنہ ڈویپلپمنٹ بینک قرض کے حصول کی رسمی کارروائیا ں مکمل ہوچکی ہے، پاکستان کو رواں ہفتے 700 ملین ڈالر ملنے کی توقع ہے جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک (ایس بی پی ) کو رواں ہفتے 700 ملین ڈالر موصول ہوجائیں گے جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوجائے گا ۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چائنہ ڈویپلپمنٹ بینک کے قرضے ملنے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہاکہ 700 ملین ڈالرز رواں ہفتے مل جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیے
پنجاب میں برآمدی صنعتوں کی بندش سے 10ملین افراد بے روزگار ہوجائینگے
اسحاق ڈار نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ چائنہ ڈویپلپمنٹ بینک قرض کے حصول کی تمام رسمی کارروائیا ں مکمل ہوچکی ہے۔ بورڈ نے پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی ہے ۔
وفاقی وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی ہے کہ 700 ملین ڈالرز اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی ) کو اس ہفتے موصول ہونے کی توقع ہے جس سے اس کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو جائے گا۔
Formalities completed and Board of China Development Bank has approved the facility of US $ 700 million for Pakistan. This amount is expected to be received this week by State Bank of Pakistan which will shore up its forex reserves!
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) February 22, 2023
ذرائع کے مطابق چائنہ ڈویپلپمنٹ بینک سے 700 ملین ڈالرز کے حصول کا طریقہ کار طے کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے امید ظاہرکی ہے کہ بورڈ رواں ہفتے ہی پیسے ریلیز کردے گا ۔
پاکستان اور چائنا ڈیولپمینٹ بینک کے درمیان 700 ملین ڈالر کے قرض کا معاہدہ گزشتہ ہفتے طے پایا تھا اور سرکاری حکام کے مطابق اس ہفتے رقم کی منتقلی متوقع ہے۔
سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کوبتایا ایک یا دو دن میں ایک قرضہ رول اوورکر دیا جائے گا۔ انہوں نے رقم کی اصلیت اور قرض کی رقم واضح نہیں کی ۔
یادر ہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چینی سفارتخانے کی ناظم الامور پینگ چنکسو سے ملاقات کی تھی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔
وزیر خزانہ نے مشکل وقت میں پاکستان کیلئے چینی قیادت کی حمایت کو سراہا۔ ملاقات میں اقتصادی و مالیاتی شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔