400ارب روپے خسارے کا شکار پی آئی اے کا تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان

قومی فضائی کمپنی کو 2022 کے پہلے 9 ماہ میں 67 ارب روپے کا خسارہ ہوا،پی آئی اے کی مالیاتی رپورٹ

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) نے 400ارب روپے کے مجموعی خسارے کے باوجود اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

 قومی ایئرلائن کے بورڈ نے اضافے کی منظوری وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اور چین کے درمیان 700 ملین ڈالر قرض کا طریقہ کار طے کرلیا گیا

ڈیفالٹ کے خطرے سے دوچار پاکستانی 7 ماہ میں 36.4کروڑ ڈالر کی چائے پی گئے

 

تنخواہوں میں اضافے کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ پی آئی اے کی مالیاتی رپورٹ کے مطابق قومی فضائی کمپنی کو 2022 کے پہلے 9 ماہ میں 67 ارب روپے کا خسارہ ہوا۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ وہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے نقصانات کو کم سے کم کرے۔

آئی ایم ایف کا مشن تعطل کا شکار قرضہ پروگرام کے 9ویں جائزے پر بات چیت کے  لیے گزشتہ دنوں پاکستان میں تھا۔فنڈ نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ قومی ایئرلائن کو درپیش نقصانات کو کم کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کی جائے کیونکہ مجموعی نقصان  400 ارب روپے  تک پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر