آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر، ڈالر کی گرے مارکیٹ پھر حرکت میں آگئی

اوپن مارکیٹ میں قلت کے باعث  گرے مارکیٹ میں ڈالر 282 سے 283 روپے تک جاپہنچا، ڈالر کی اسمگلنگ بھی زور پکڑگئی

حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے میں تاخیر کے باعث ڈالر کی گرے مارکیٹ پھر حرکت میں آگئی اور ڈالر کی اسمگلنگ پھر زور پکڑگئی۔

اوپن مارکیٹ میں قلت کے باعث  گرے مارکیٹ میں ڈالر 282 سے 283 روپے تک جاپہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ایم ایف کے مطالبے پر شرح سود میں اضافے کی خبریں اسٹاک ایکسچینج کو لے ڈوبی

پاکستان آئی ایم ایف کے تعاون کے باوجود معاشی عدم استحکام شکار رہے گا، بارکلیز

کرنسی مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق  آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر کی وجہ سےڈالرکی   گرے مارکیٹ ایک بار پھر متحرک ہوگئی۔آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر درآمدکنندگان میں  بےچینی کا سبب بن رہی ہے۔

 معاہدے میں تاخیر کے سبب کئی درآمد کنندگان نے گرے مارکیٹ سے ڈالر کا بندوبست کرنا شروع کر دیا ہے جس کے سبب گرے مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 282 سے 285 کے درمیان ہے۔

کرنسی مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی ا سمگلنگ پھر زور پکڑ گئی،  حکومت ایکسچینج کمپنیوں کو درآمد کنندگان کے لیے زرمبادلہ ہینڈل کرنے کی اجازت دے۔

متعلقہ تحاریر