پاکستان کو آئی ٹی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 23 فیصد کمی کا سامنا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات جنوری میں 23 فیصد تنزلی کا شکار ہوکر گزشتہ 8 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، جنوری میں آئی برآمدات 190 ملین ڈالر رہی جوکہ مئی 2022 کے بعد سب سے کم ہے

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 23 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ آئی ٹی کی برآمدات گزشتہ ماہ  جنوری میں 23 فیصد گر کر آٹھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات جنوری میں 23 فیصدکمی کا شکار ہوکر گزشتہ 8 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ جنوری میں آئی برآمدات 190 ملین ڈالر رہی جو کہ مئی 2022 کے بعد سب سے کم ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹوئٹر نے اپنے پلیٹ فارم پر چرس اور بھنگ کے اشتہارات کی اجازت دے دی

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جنوری 2023 کی مدت کے لیے آئی ٹی کی برآمدات 190 ملین ڈالر ہی۔ کمپیوٹر اور ٹیلی کام سروسز میں بالترتیب 20 اور35 فیصد  کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

جنوری میں آئی ٹی برآمدات میں بڑے پیمانے پر کمی اس بات کی علامت ہے کہ ایک ماہ کیلئے انٹربینک اور گرے مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ کے درمیان تقریباً 15 فیصد کا فرق تھا۔

کمپیوٹر سافٹ ویئر کی برآمدات 25 فیصد جبکہ سافٹ ویئر کنسلٹنگ کی برآمدات 15 فیصد کمی دیکھی گئی ہے جبکہ دیگر سافٹ ویئر سروسز میں بھی کمی ریکارڈ کی گئیں ہے ۔

وزیربرائے آئی ٹی اور ٹیلی کام نے روا ں مالی سال میں 5 ارب ڈالرز کا برآمدی ہدف رکھا ہے۔ رواں مالی سال کیلئے ماہانہ اوسط رن ریٹ کے حساب سے  برآمدی ہدف کم رہ جائے گا۔

جنوری 2023 کے جائزے کے مطابق، ٹیلی کام سروسز میں ماہانہ 35 فیصد کمی اور 8 فیصد سالانہ اضافے سے 29.7 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ کمپیوٹر سروسز میں ماہانہ 20 فیصد کمی دیکھی گئی ۔

متعلقہ تحاریر