پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالر کے فنڈز موصول

الحمدللہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو چائنا ڈیولپمنٹ بینک سے فنڈ موصول ہوگئے، وزیرخزانہ کی تصدیق

پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالر کے فنڈز موصول ہوگئے.

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے چین سے رقم موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹاک ایکسچینج میں مندی مگر ڈالر اور سونے کے بھاؤ میں کمی آگئی

اسٹیٹ بینک نے 17.75فیصد شرح پر کرنسی مارکیٹ میں 1.8کھرب روپے جاری کردیے

وزیرخزانہ نے  اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ”الحمدللہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو چائنا ڈیولپمنٹ بینک سے 70 کروڑ ڈالر کے فنڈ موصول ہوگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق رقم چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے رول اوور معاہدے کے بعد موصول ہوئی۔

اس سے قبل وزیرخزانہ نے 22 فروری کو اپنے کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ رسمی کارروائیاں مکمل ہوچکی ہیں  اور چائنا ڈیولپمنٹ بینک کے بورڈ نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی سہولت کی منظوری دے دی۔ یہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اس ہفتے موصول ہونے کی توقع ہے جس سے اس کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو جائے گا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کی جانب 22فروری کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 17فروری تک مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر   8 ارب 72 کروڑ 65  لاکھ ڈالر رہے۔

متعلقہ تحاریر