اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ
ہفتہ وار تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 76 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 784 پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر تین روپے اور انٹر بینک میں 7 پیسے سستا ہوا تاہم سونے کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی
ہفتہ وار تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوا تاہم صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ مستحکم رہا ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی دیکھی گئی۔ انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپیہ کی قدر بڑھی تاہم سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ڈی ایچ ایل کا پاکستان میں "امپورٹ ایکسپریس پروڈکٹ” سروس معطل کرنے کا اعلان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس ) کا 100 انڈیکس پیر کو 76 پوائنٹس کا اضافہ سے 40 ہزار 784 پر بند ہوا جوکہ صفر اعشاریہ 19فیصد کی معمولی مثبت تبدیلی ہے ۔
حصص بازار میں آج 331 کمپنیز کا کاروبار ہوا جس میں سے135 کی قیمتیں بڑھی جبکہ 173کے حصص کی قیمت کم ہوئی۔ 23 کمپنیز کے حصص کی قیمتیں برقرار رہیں۔
دوسری جانب انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے مین پاکستانی روپیہ مضبوط ہوا۔ دونوں بازاروں میں ڈالر کو گراوٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں سات پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ایک ڈالر 259 روپے 92 پیسے کا ہوگیا ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/6rgYRDKIij pic.twitter.com/i3ld1nnVri
— SBP (@StateBank_Pak) February 27, 2023
فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق ااپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے بھاؤ میں کمی آئی اور آج ایک ڈالر 3 روپے سستا ہو کر 265 روپے کی سطح پر آگیا ہے ۔
صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ مستحکم رہا اور اس میں کسی قسم کی کوئی کمی بیشی نہیں دیکھی گئی ۔ بیوپاریوں کے مطابق فی تولہ سونا ایک لاکھ 94 ہزار 100 روپے پر برقرار ہے ۔