نیپرا کا اہلیان کراچی کو بجلی کا جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں 1 روپیہ 71 پیسے اضافہ

نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

اہلیان کراچی کے لیے بری خبر، کے الیکٹرک نے صارفین کیلئے فیول پرائس کی مد میں بجلی 1 روپیہ 71 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ جنوری کے ایف سی اے کی مد میں 1 روپیہ 71 پیسے کا اضافہ منظور کرلیا ۔ کے الیکٹرک کی 2 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست تھی۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی ایف سی اے اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل کر لی۔ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 36 پیسے کمی کی درخواست ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے بار بار خوشخبریوں کے دعوے، آئی ایم ایف تاحال خاموش

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ

نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ایف سی اے اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق  کی جنوری کے ایف سی اے اور اکتوبر تا دسمبر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا  میں سماعت کی گئی ، جنوری 2023 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں 2 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی.

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کے۔ الیکٹرک نے اکتوبر تا دسمبر 2022 کے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے 7.366 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست دائر کی تھی۔

ملک میں لاگو یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت عمومی طور پر   سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کا اثر صارفین پر نہیں پڑتا، تاہم حتمی فیصلہ وزارت توانائی، حکومت پاکستان اور نیپرا اتھارٹی کرتی ہے۔

جنوری 2023 کے لیے ایف سی اے میں اضافے کی بنیادی وجہ سی سی پی اے۔ جی سے خریدی گئی بجلی کی قیمت میں دسمبر 2022 کے مقابلے میں 67 فیصد اضافہ ہے۔

ایف سی اے بجلی کی پیداوار اور جنریشن مکس میں تبدیلی کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اتار چڑھاؤ پر منحصر ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا کی جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد ایف سی اے صارفین کے ایک ماہ کے بلوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر