تمام ادارے بغیر کسی استثنیٰ کے کفایت شعاری پرعملدرآمد یقینی بنائیں، اسحاق ڈار
موجودہ بجٹ میں 15فیصد کٹوتی کریں،وقت اور اخراجات کی بچت کیلئےتمام اجلاسوں کے لیے ٹیلی کانفرنسز کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے، مانیٹری کمیٹی کی تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ملک کی مشکل معاشی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ بغیر کسی استثنیٰ کے اپنی صفوں میں خلوص اور لگن کے ساتھ کفایت شعاری کے اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
کفایت شعاری عملدرآمد مانیٹرنگ کمیٹی نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت کی ہےکہ اپنے موجودہ بجٹ میں 15فیصد کٹوتی کریں،وقت اور اخراجات کی بچت کیلئےتمام اجلاسوں کے لیے ٹیلی کانفرنسز کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیے
زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی؛ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ گھٹاکر "ٹرپل سی تھری” کردی
ملٹی نیشنل کمپنیز کے زیر التوا ٹیکس ریفنڈز 93 ارب تک جاپہنچے
کفایت شعاری کے اقدامات پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے قائم کی گئی مانیٹرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔
Federal Minister Senator Mohammad Ishaq Dar chaired Ist meeting of monitoring Committee to oversee the implementation of austerity measures & stressed all the concerned to ensure full implementation of austerity measures with sincerity & devotion without any exception. pic.twitter.com/SgeSWAoCkx
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) February 27, 2023
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارتیں اورڈویژن پہلے ہی کفایت شعاری اقدامات پر کام کر رہے ہیں اور ان فیصلوں میں دی گئی کسی بھی چھوٹ اور خلاف ورزی کی رپورٹنگ اور فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ کمیٹی نے تمام وزارتوں کے پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران (پی اے اوز) کو ہدایت کی کہ وہ اپنے موجودہ بجٹ میں 15 فیصد کٹوتی پر عمل درآمد کریں۔
وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ ادارے بغیر استثنیٰ کے اپنی صفوں میں خلوص اور لگن کے ساتھ کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ وقت اور اخراجات کی بچت کے لیے تمام اجلاسوں کے لیے ٹیلی کانفرنسز کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
کمیٹی نے آگاہ کیا کہ کابینہ کے ارکان اور سرکاری افسران کے پرتعیش گاڑیوں کے استعمال کو واپس لینے کے فیصلے پر کسی بھی صورت میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔