ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے بجلی 12 روپے 13 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی
برآمدی شعبے کو بجلی پر دی جانیوالی سبسڈی ختم ہونے سے برآمدی شعبے کو بجلی 19 روپے 99 پیسے فی یونٹ کی فراہمی روک دی گئی۔
آئی ایم ایف کو منانے کے لیے ایکسپورٹرز کی حوصلہ شکنی کا فیصلہ، حکومت نے ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے بجلی کے ریٹ میں 12 روپے 13 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی تیاری کرلی۔
آئی ایم ایف کو منانے کے لیے وفاقی حکومت کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں اور آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایکسپورٹرز کے لیے رعایتی بجلی کا ریٹ ختم کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹاف لیول معاہدے سے قبل آئی ایم ایف نے مطالبات کی نئی فہرست پیش کردی
تمام ادارے بغیر کسی استثنیٰ کے کفایت شعاری پرعملدرآمد یقینی بنائیں، اسحاق ڈار
وفاقی حکومت نے برآمدی شعبے کیلئے بجلی 12 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ برآمدی شعبے کو بجلی پر دی جانیوالی سبسڈی ختم ہونے سے برآمدی شعبے کو بجلی 19 روپے 99 پیسے فی یونٹ کی فراہمی روک دی گئی۔
برآمدی شعبے کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔ پاور ڈویژن نے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو خط لکھ دیا ہے۔
برآمدی شعبے کیلئے نظرثانی سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان کے تحت سبسڈی ختم کی گئی۔ برآمدکنندگان کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے سے اس سال جون تک 51 ارب روپے حاصل ہوں گے۔
برآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلے کی ایکسپورٹ سیکٹر کا بیڑہ غرق کردیا ہے اور ایسے میں ان کے لیے بجلی کے ریٹ پر رعایت ختم ہونے سے ایکسپورٹرز مزید مشکلات کا شکار ہو جائیں گے۔