ڈالر نے روپے کے پر کتر ڈالے، انٹربینک میں بلند ترین سطح 285 روپے پر پہنچ گیا

انٹربینک میں ڈالر کی قدر 18.89 روپے کا اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے تک جاپہنچا، گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 4.61 پیسے مہنگا ہوکر 266.11 روپے پر بند ہوا تھا۔

آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر ایک مرتبہ پھر روپیہ کو لے بیٹھی۔انٹربینک میں ڈالر 18.89 روپے اضافے کے بعد 285 روپے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بے قابو ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے تک جاپہنچا۔

 یہ بھی پڑھیے

حکومت آئی ایم ایف کے آگے لیٹ گئی، کے الیکٹرک کے صارفین پر ڈبل سرچارج عائد

شرح سود میں مزید 2 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے، معاشی ماہرین کی نیوز 360 سے گفتگو

ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر 4.61 پیسے مہنگا ہوکر 266.11 روپے پر بند ہوا۔

آج  کاروبار کے آغاز پر انٹربینک ڈالر کی قدر میں ایک روپے 89 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 268 روپے کا ہوگیا۔تاہم کاروبار کے دوران ڈالر نے اچانک بڑی چھلانگ لگائی اور  روپے کے مقابلے میں  ڈالر18 روپے 89 پیسے مہنگا ہوکر 285 روپے کا ہوگیا۔ دوسرئ جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے تک جاپہنچا ہے۔

متعلقہ تحاریر